قومی

MCD Mayor Elections: امانت اللہ خان کا سنسنی خیز انکشاف- ایوان سے باہر رہنے کے لئے کانگریس کو بی جے پی نے دیا یہ بڑا تحفہ

MCD Mayor Polls: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے میئر، ڈپٹی میئر اوراسٹینڈنگ کمیٹی کے الیکشن سے متعلق عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے۔ دونوں سیاسی  جماعتوں کے درمیان الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کا دورعروج پر ہے۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی کے سینئرمسلم لیڈراوراوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے سنسنی خیزدعویٰ کیا ہے۔ امانت اللہ خان نے ایک ایسا دعویٰ کیا ہے، جس نے ہر کسی کو حیران کردیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ بی جے پی سے ساز باز کرکے کانگریس نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے بی جے پی نے انہیں بڑا تحفہ دیا ہے۔

اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ٹوئٹرپرایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کانگریس نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرکے بی  جے پی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی صورت میں بی جے پی کی طرف سے اسے ریٹرن گفٹ ملے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین کے لئے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اوکھلا کے ذاکر نگر وارڈ سے کانگریس کی کونسلراورایوان میں کانگریس کی لیڈر نازیہ دانش کا نام بھیجا گیا ہے۔ حالانکہ امانت اللہ خان اورعام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھاردواج کے دعووں میں مماثلت نہیں ہے۔ امانت اللہ خان نے حج کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ سوربھ بھاردواج نے نازیہ دانش کو حج کمیٹی کا رکن بنائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

میئر اورڈپٹی میئرعہدہ کے لئے ہونے والے الیکشن سے قبل کانگریس کے ریاستی صدر انل کمار نے اورسینئر لیڈرچودھری متین احمد نے کہا تھا کہ کانگریس میئراورڈپٹی میئر سمیت اسٹینڈنگ کمیٹی کے ہونے والے الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام نے کانگریس کو بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے خلاف حمایت دی ہے، جس کا احترام کرتے ہوئے ہم میئر، ڈپٹی میئر اوراسٹینڈنگ کمیٹی کے الیکشن سے دوری بنائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے کانگریس پارٹی کو حمایت نہیں دی ہے، جس کا ہم احترام کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ ایم سی ڈی حلف برداری تقریب، میئراورڈپٹی میئرکا الیکشن جمعہ کے روز دوپہرکے وقت ہونا تھا۔ تاہم بی جے پی اورعام آدمی پارٹی کے کونسلروں کے درمیان ہاتھا پائی اور ہنگامہ آرائی کے بعد ایم سی ڈی ایوان کی کارروائی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے میئرکے الیکشن کے لئے میٹنگ کی صدارت کرنے کے لئے بی جے پی کونسلرستیہ شرما کو پروٹم اسپیکر نامزد کیا تھا۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے مکیش گوئل کو ایوان کا لیڈر نامزد کیا تھا۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترجمان سوربھ بھاردواج نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘کانگریس اور بی جے پی کی ڈیل اجاگر ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے لئے سب سے اچھا معاملہ یہ تھا کہ کانگریس کو ایوان سے باہر کردیا جائے اور کانگریس اس کے لئے راضی ہوگئی ہے۔ بدلے میں بی جے پی نے ایم سی ڈی میں کانگریس لیڈر نازیہ دانش کو حج کمیٹی کا رکن بنایا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: MCD Mayor Election: ووٹنگ سے پہلے بی جے پی-عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کے درمیان زبردست ہاتھا پائی، ایوان کی کارروائی ملتوی

شیلی اوبرائے اورآل محمد اقبال کا دعویٰ مضبوط

دہلی ایم سی ڈی میں میئر اور ڈپٹی میئربننے کے لئے 138 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ سبھی منتخب 250 کونسلر، دہلی کے 7 لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ، 3 راجیہ سبھا اراکین پارلیمنٹ اورلیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے نامزد 14 ایلڈرمین یعنی کونسلر دہلی کے میئرالیکشن میں ووٹنگ کرتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے 134 جیتے ہوئے کونسلروں کے ساتھ میئر عہدے کے لئے امیدوار شیلی اوبرائے اور ڈپٹی میئر کے لئے آل محمد اقبال کی جیت یقینی مانی جا رہی ہے۔ 138 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوارایک سال کے لئے دہلی کا میئر بن جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago