قومی

Bharat Jodo Yatra: ہندوستان کی 140 کروڑ آبادی اور 100 سب سے زیادہ امیر لوگ…، راہل گاندھی نے ہریانہ میں بی جے پی کی سخت تنقیدکی

Bharat Jodo Yatra: کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ہریانہ میں اپنے دوسرے مرحلے کے پہلے دن جمعہ کے روز (6 جنوری) کو ہریانہ کے پانی پت پہنچی۔ اس دوران راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے جلسے کو خطاب کیا۔ دونوں لیڈروں نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم مودی پر تنقید کی۔

راہل گاندھی نے کہا، ‘جتنا رقم نصف ملک کے پاس ہے، اتنا صرف 100 لوگوں کے پاس ہے۔ کیا یہ انصاف ہے؟ ملک میں 90 فیصد منافع صرف 20 کمپنیون کے ہاتھ میں ہے۔ دو ہندوستان بن گئے ہیں۔ ایک مزدور اور کسانوں کا تو دوسرا صرف 200 سے 300 لوگوں کا ہے، ان کے پاس پوری رقم اور آپ کے پاس کچھ نہیں ہے۔ آپ کے پاس صرف  یہ ہوا ہے، جس میں آپ سانس لے رہے ہیں۔ یہ کینسر ہے’۔ اس دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ملک کی آبادی کی جگہ 140 کروڑ روپئے بول دیا۔

‘وزیر اعظم مودی جھوٹ بولتے ہیں’

راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ جھوٹوں کے سردار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی چھوٹے تاجروں کو کتم کرنے کا ہتھیار تھا۔ کبھی پانی پت میں چھوٹے صنعت تھے اور آج ہریانہ بے روزگاری میں چمپئن ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی لوگوں کی پریشانیوں سے متعلق پدیاترا کر رہے ہیں۔ ام لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی جب سے وزیر اعظم بنے تب سے ان کا دھیان کام کرنے کی بجائے صرف الیکشن پر ہے۔ کانگریس کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے سرکاروں کو گراتے ہیں۔ جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کو گراتے ہیں۔

 

چائے سے متعلق کیا کہا؟

راہل گاندھی کے خطاب کے دوران نیچے سے کسی نے وزیر اعظم مودی کو چائے والا کہا تو انہوں نے کہا کہ چائے بیچنے والے بہت کچھ جانتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر دوہرایا کہ نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان کھول رہا ہوں۔ یاترا سے نفرت کم ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت بننے پر انصاف اسکیم لے کر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Ghulam Nabi Azad: کانگریس سے بغاوت کے بعد غلام نبی آزاد کے لئے آسان نہیں ہے راہ! جموں وکشمیر میں جدوجہد کا کیا ہے مطلب!

امت شاہ کے بیان پر کانگریس صدر کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ الیکشن کی وجہ سے تریپورہ میں امت شاہ نے کہا کہ یکم جنوری کو رام مندر کا افتتاح ہوگا۔ کیا وہ مندر کے مہنت ہیں؟ منہ میں رام اور بغل میں چھری۔ یہ نفرت کی چھری سے ذات پات اور مختلف مذاہب کے لوگوں کو بانٹ رہے ہیں۔ اسی کو ختم کرنے کے لئے راہل گاندھی پدیاترا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ سرکاری عہدے خالی ہیں، لیکن ان عہدوں کو اس لئے نہیں بھرا جا رہا ہے کیونکہ ان میں سے آدھے یعنی 15 لاکھ نوکری دلت، اوبی سی یعنی غریبوں کو مل جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

34 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

41 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

45 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

1 hour ago