بین الاقوامی

Pakistan vs Taliban: طالبان سے پریشان پاکستان نے افغانستان میں کی ایئر اسٹرائیک؟ جانئے کیا ہے دعوے کی حقیقت!

Air Strike by Pakistan in Afghanistan: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مسلسل پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ کر رہا ہے۔ ٹی ٹی پی کی طرف سے پاکستان میں مسلسل دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وارننگ دی تھی کہ پاکستان ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پرملٹری آپریشن چلا سکتا ہے۔

وہیں، جمعرات کے روز افغان صحافیوں نے سوشل میڈیا پرمبینہ دہشت گردانہ تباہی کی تصویرشیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فائٹر جیٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر ایئر اسٹرائیک کی ہے۔ افغان صحافیوں اور اخبارات کے مطابق، پاکستان کے کنار اور نانگرہار صوبوں میں ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا ہے۔ حالانکہ بعد میں دونوں ممالک کے سیکورٹی افسران نے پاکستانی ایئراسٹرائیک کے دعوے کو خارج کردیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے صحافیوں کی طرف سے کیا جا رہا دعویٰ بے بنیاد اور پوری طرح سے غلط ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو اس فرضی خبرکو افغانستان کے صحافیوں کے وہاٹس اپ گروپ میں بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا۔ افغان صحافی جس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایئراسٹرائیک کا دعویٰ کر رہے تھے۔ پاکستانی اخبار ‘دی نیوز’ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تصویر ایک  پہاڑ سے نکلتے ہوئے دھوئیں کی پرانی تصویر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Ghulam Nabi Azad: غلام نبی آزاد کے لئے راہ آسان نہیں! کبھی بی جے پی سے اتحاد تو کبھی کانگریس میں واپسی کی قیاس آرائی، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

پاکستان کے نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق، افغانستان واقع ایک اخبار روزنامہ حشت صبح نے لکھا کہ پاکستان نے جمعرات کی صبح گشتہ ضلع کے پاس سلالہ پڑوس میں بمباری کی۔ ایئر اسٹرائیک کی خبر پھیلتے ہی پاکستانی سیکورٹی افسران کے ساتھ ساتھ افغانستان ٹی ٹی پی نے بھی ایئراسٹرائیک کی تردید کی۔ افغان میڈیا میں آئی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بلوچ نے کہا ہے کہ ایئراسٹرائیک کی خبر پوری طرح بے بنیاد اور بدقسمتی والا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

2 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

9 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

21 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

48 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

1 hour ago