قومی

Delhi Kanjhawala Death Case: ہوٹل میں پیسوں کے لئے ندھی اور انجلی کے درمیان ہوا جھگڑا’، متاثرہ کے بوائے فرینڈ کا بڑا انکشاف’

Delhi Kanjhawala Car Incident: دارالحکومت دہلی کے کنجھاولا کارسانحہ میں ایک کے بعد ایک بڑے انکشاف ہو رہے ہیں۔ اس حادثہ میں جان گنوانے والی انجلی کے بوائے فرینڈ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ حادثے والی رات میں آخر کیا ہوا تھا۔ یہ شخص بھی 31 دسمبر کو ہوٹل میں انجلی اور باقی دوستوں کے ساتھ موجود تھا۔ اس نے میڈیا سے بات چیت میں انکشاف کیا ہے کہ آخر اس رات حادثے سے پہلے کیا ہوا تھا۔ اس شخص نے بتایا کہ انجلی نے ہی اس دن مجھے فون کرکے اس ہوٹل میں بلایا تھا۔ میں اس سے بات نہیں کر رہا تھا، تو اس نے لڑکا بھیج کر بلایا تھا۔

انجلی کے بوائے فرینڈ کے مطابق، وہاں پر دو روم بک تھے، جس میں سے ایک میں ان کے کچھ دوست موجود تھے اور ایک روم میں انجلی اور ندھی موجود تھیں۔ اس نے بتایا کہ وہ سب شراب پی رہے تھے اور پھر انجلی اور ندھی میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ دونوں میں یہ جھگڑا پیسوں کی وجہ سے ہو رہا تھا، جس میں ندھی، انجلی سے اپنے پیسے مانگ رہی تھی۔ اس نے بتایا کہ دونوں میں ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد تقریباً 1.30  بجے انجلی وہاں سے نکل گئی تھی۔ اس نے بتایا کہ میں وہاں سے بعد میں گیا تھا اور مجھے انجلی کی موت کی جانکاری میڈیا سے ملی تھی۔

ندھی نے بُک کرایا تھا ہوٹل کا کمرہ

اس معاملے میں اس سے پہلے یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ہوٹل میں کمرہ انجلی نے انہیں بلکہ ندھی نے بک کرایا تھا۔ ہوٹل میں کمرہ نمبر 104  کو بُک کرانے والی ندھی تھی اور ہوٹل کے کمرے کے بکنگ 800 روپئے میں کی گئی تھی۔ دہلی پولیس کو ہوٹل ویوان پیلیس کے رجسٹر سے یہ پوری اہم جانکاری حاصل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں اب تک سات ملزمین گرفتار ہوچکے ہیں۔ معاملے کے ساتویں ملزم انکش کھنہ نے جمعہ کے روز سرینڈر کردیا۔ دہلی کی ایک عدالت نے کنجھاولا معاملے میں 6 ملزمین کو تین دن کے لئے پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: MCD Mayor Elections: امانت اللہ خان کا سنسنی خیز انکشاف- ایوان سے باہر رہنے کے لئے کانگریس کو بی جے پی نے دیا یہ بڑا تحفہ

قابل ذکر ہے کہ 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب کو 20 سال کی انجلی سنگھ کی اسکوٹی کو کار نے ٹکر ماری تھی اور اسے گھسیٹتے ہوئے 12 کلو میٹر تک لے گئی تھی، جس سے اس کی موت ہوگئی تھی۔ انجلی کی ڈیڈ باڈی بغیر کپڑوں کے کنجھاولا کی سڑک پر ملی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

5 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

6 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

7 hours ago