قومی

Traffic Advisory for Republic Day 2025: آج دہلی میں بند رہیں گے کئی راستے، باہر نکلنے سے پہلے پڑھ لیجئے یہ ٹریفک ایڈوائزری

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں صبح سے یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دہلی پولیس نے کرتویہ پتھ سمیت قومی راجدھانی کے مختلف حصوں میں پروگراموں کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ دہلی پولیس نے آج کئی سڑکوں کو بند کر دیا ہے اور کچھ سڑکوں پر روٹ ڈائیورشن کر دیا ہے۔ کئی علاقوں میں صرف ضروری خدمات سے متعلق گاڑیوں کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

اگر آپ بھی اتوار کو دہلی میں گھر سے باہر جانے کا سوچ رہے ہیں تو پہلے دہلی پولیس کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری کو پڑھ لیں، ورنہ آپ ٹریفک جام میں پھنس سکتے ہیں اور آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے۔

 

یوم جمہوریہ کے پروگرام سمیت لال قلعہ میں 26 سے 31 جنوری 2025 تک منعقد ہونے والے قومی پروگرام ’بھارت پروا‘ کے پیش نظر، دہلی پولیس نے لوگوں سے ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

پریڈ ختم ہونے تک نافذ رہے گی پابندی

دہلی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر ٹریفک ڈی کے گپتا نے کہا کہ صرف پڑوسی ریاستوں سے ضروری گاڑیوں کو ہی قومی دارالحکومت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ گاڑیوں پر پابندی پریڈ ختم ہونے تک نافذ رہے گی۔ اس کے علاوہ وجے چوک سے لال قلعہ تک پریڈ کے راستے کی طرف جانے والی سڑکوں پر پابندیاں سختی سے نافذ رہیں گی۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران تمام اسٹیشنوں پر میٹرو خدمات معمول کے مطابق چلیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Trump halts US aid to Yunus Interim govt: یونس حکومت کو ٹرمپ نے دیا بڑا جھٹکا،بنگلہ دیش کو ملنے والی امداد کو امریکہ نے روکا،تمام پروجیکٹ بند

امریکی کمپنیوں نے بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔…

1 hour ago