قومی

Delhi Excise Policy Case: تہاڑ کی جیل نمبر-1 میں رہیں گے منیش سسودیا، عدالت نے دی بھگود گیتا لے جانے کی اجازت

شراب پالیسی معاملے میں پیر کے روز دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو 20 مارچ تک کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ منیش سسودیا تہاڑ کی جیل نمبر-1 میں رہیں گے۔ جبکہ ستیندر جین تہاڑ کی جیل نمبر-7 میں ہیں۔ دونوں جیلوں کے درمیان کی دوری تقریباًً 500 میٹر ہے، لیکن درمیان میں کئی باؤنڈریز ہیں۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے عدالت سے کہا کہ اسے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کی حراست کی اب ضرورت نہیں ہے۔ سسودیا کو اسپیشل جج ایم کے ناگپال کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر کو پوچھ گچھ کے لئے پہلے پانچ دن اور بعد میں دو دن کے لئے سی بی آئی کی حراست میں سونپا گیا تھا۔ یہ مدت ختم ہونے کے بعد منیش سسودیا کو عدالت میں آج پیش کیا گیا تھا۔ آغاز میں سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلیل دی کہ جانچ ایجنسی ابھی عام آدمی پارٹی کے لیڈر کی حراست کا فی الحال مطالبہ نہیں کر رہی ہے، لیکن بعد میں ضرورت پڑنے پر وہ حراست کی اپیل کرسکتی ہے۔ سی بی آئی نے عام آدمی پارٹی کے حامیوں پر معاملے پر ‘سیاست’ کرنے کا الزام لگایا۔

اب سی بی آئی حراست کی ضرورت نہیں

عدالت نے کہا، ‘ملزم کو عدالتی حراست میں بھیجنے کے لئے ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ یہ دلیل دی گئی ہے کہ سی بی آئی حراست کی اب ضرورت نہیں ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو بعد میں اس کی گزارش کی جاسکتی ہے۔ ان دلیلوں کے پیش نظرملزم کو 20 مارچ تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے’۔

اس نے منیش سسودیا کو جیل میں بھگود گیتا، چشمہ اور دوا وغیرہ لے جانے کی اجازت دی اور تہاڑ جیل کے افسران کو وپشینا کی اجازت دینے کی ان کی اپیل پر غور کرنے کا حکم دیا۔ سی بی آئی نے 22-2021 کی شراب پالیسی تیار کرنے اور اس کے عملدرآمد میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ حالانکہ یہ پالیسی اب منسوخ کی جاچکی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

23 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

59 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago