-بھارت ایکسپریس
Prayagraj Umesh Pal Murder Case: سابق رکن پارلیمنٹ اور مافیا ڈان عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری نے پریاگ راج کی میئرابھیلاشا گپتا نندی پر امیش پال قتل سانحہ کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ عائشہ نوری نے پیر کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی بھابھی اور عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کو بی ایس پی کے ذریعہ میئر کا امیدوار اعلان کئے جانے کے بعد سے شائستہ پروین بی جے پی لیڈر ابھیلاشا کے راستے کا روڑہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریاگ راج کے میئرابھیلاشا گپتا نندی نے امیش پال قتل سانحہ کی سازش کی، جس سے شائستہ پروین میئرکا الیکشن نہ لڑ سکیں۔
نند گوپال گپتا پر 5 کروڑ روپئے لینے کا الزام
عائشہ نے ریاست میں وزیر نند گوپال گپتا نندی کے خلاف عتیق احمد کا 5 کروڑ روپئے قرض نہیں لوٹانے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وقت پہلے وہ اپنی بھابھی شائستہ پروین کے ساتھ گجرات گئی تھیں، جہاں نے انہوں نے بھائی عتیق احمد سے ملاقات کی۔ وہیں پر عتیق احمد نے شائستہ سے کہا تھا کہ وہ نندی سے پانچ کروڑ روپئے واپس مانگیں، جو انہوں نے عتیق احمد سے قرض لیا تھا۔ عائشہ نے ایس ٹی ایف کے افسر امیتابھ یش اورپریاگ راج کے پولیس کمشنر روی شرما پر انہیں اور اشرف کی بیوی کا استحصال کرنے کا بھی الزام لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case: عثمان کے انکاؤنٹر کے بعد بی جے پی لیڈران نے کہا- ’کہا تھا نہ کہ مٹی میں ملا دیں گے…‘
عتیق احمد اور اشرف کو نہیں چھوڑا جائے گا
عتیق احمد کی بہن عائشہ نے مزید کہا کہ پولیس اور ایس ٹی ایف کے افسران نے انہیں دھمکی دی ہے کہ عتیق احمد اور محمد اشرف کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس پریس کانفرنس میں عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری کے ساتھ سابق رکن اسمبلی خالد عظیم عرف محمد اشرف کی اہلیہ زینب فاطمہ اور عائشہ نوری کی بیٹی انزیلا نوری بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ 24 فروری کو دھومن گنج تھانہ علاقے میں امیش پال اور ان کے دو سیکورٹی اہلکاروں کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ یہ پورا حادثہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا، جس کی مدد سے زیادہ تر شوٹر کی پہچان ہوگئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…