-بھارت ایکسپریس
Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل سانحہ میں پیر کے روز پریاگ راج پولیس کو ملی بڑی کامیابی کے بعد بی جے پی لیڈران اور وزرا کے بیان سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مٹی میں ملا دینے والے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’کہا تھا نہ کہ مٹی میں ملا دیں گے۔‘ وہیں نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ’مجرم چاہے زیر زمین ہو جائیں، انہیں پکڑ کر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔‘
کیشو پرساد موریہ نے کہا- چاہے زیرزمین ہوجائیں…
قابل ذکر ہے کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی راجو پال کے قتل کے اہم گواہ امیش پال پر 24 فروری کو پہلی گولی عثمان عرف وجے نے چلائی تھی، جسے پیر کی صبح تصادم میں مار گرایا گیا ہے۔ اس کے بعد پہلا ردعمل نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کا سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’پریاگ راج کے امیش پال اور سیکورٹی اہلکاروں میں تعینات جوانوں کے قاتلوں کو پکڑنے کے لئے پولیس کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم میں آج بڑی کامیابی حاصل کرنے والی پولیس ٹیم کو مبارکباد۔ حادثہ سے متعلق ایک اورمجرم چاہے زیر زمین چھپ جائیں، انہیں پکڑ کر قانونی کارروائی ہوگی۔‘
برجیش پاٹھک نے کہا- پولیس -ایس ٹی ایف مسلسل لگی ہے
وہیں نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا، ’پولیس ایس ٹی ایف مسلسل لگی ہوئی ہے، کل کا جو حادثہ ہوا ہے، اس میں پولیس پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی میں اسے مار گرایا۔ ایک ایک مجرم کو سزا ملے گی یہی ہمارا عہد ہے۔‘
اس کے ساتھ بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن نے پیر کے روز اس حادثہ کی جانکاری ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کرکے کہا، ’عزت مآب یوگی آدتیہ ناتھ جی نے کہا تھا نا کہ مٹی میں ملا دیں گے۔ امیش پال اور سندیپ نشاد پر پہلی گولی چلانے والا خونخوار فرار قاتل عثمان بھی آج یوپی پولیس کے ذریعہ انکاؤنٹر میں ہلاک…۔‘
ایم ایل اے شلبھ ترپاٹی نے بھی کیا ٹوئٹ
دیوریا سے رکن اسمبلی شلبھ منی ترپاٹھی نے بھی ایسا ہی ایک ٹوئٹ پوسٹ کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’کہا تھا نہ کہ مٹی میں ملا دیں گے! امیش پال اور سندیپ نشاد پر پہلی گولی چلانے والا خونخوار قاتل عثمان بھی آج پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک۔‘
وزیراعلیٰ نے کیا کہا تھا؟
واضح رہے کہ حال ہی میں اسمبلی سیشن کے دوران اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کے ذریعہ ریاست کی لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹنگ میں کہا تھا کہ ’مافیاؤں اور مجرمین کو مٹی میں ملا دیں گے۔‘
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…