قومی

Uddhav Thackeray Rally in Ratnagiri: آر ایس ایس پر ادھو ٹھاکرے کا طنز، بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا- ’گومتر‘ چھڑکنے سے ملی تھی آزادی

Maharashtra Former Chief Minister Uddhav Thackeray Rally in Ratnagiri:  مہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اتوار (5 مارچ) کو رتنا گری میں ایک ریلی کے دوران آرایس ایس پر طنز کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی اور وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے گروپ پرزبردست تنقید کی۔ ایک ریلی کو خطاب کرنے کے دوران ادھو ٹھاکرے نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا ہمارے ملک کو ’گومتر‘ (گائے کا پیشاب) چھڑکنے سے آزادی ملی تھی؟ کیا ایسا ہوا تھا کہ گومتر چھڑکا گیا اورآزادی مل گئی؟
انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔ مجاہدین آزادی نے اپنی جان کی قربانی دی تھی، تب جاکرملک آزاد ہوا تھا۔ شیو سینا کا نام اورنشان گنوانے کے بعد پہلی ریلی کر رہے ادھو ٹھاکرے نے اس دوران بی جے پی کو سب سے زیادہ بدعنوان لوگوں والی سیاسی جماعت بتایا۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے گروپ کو پارٹی کا نام اور انتخابی نشان ملنے کے بعد سے ہی مہاراشٹر کی سیاست میں الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کا کھیل اپنے عروج پر ہے۔

 تیر-کمان چرانے والے چور ہیں: ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے رتنا گری میں ایکناتھ شندے گروپ اور بی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تیر-کمان (انتخابی نشان) چرایا ہے، جب وہ ووٹ مانگنے آئیں تو لوگوں کو ایک بات دھیان رکھنی ہے کہ وہ چورہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ طے کیا ہے کہ جن لوگوں کا آزادی کے جدوجہد سے کوئی جڑاؤ نہیں ہے، ایسی حیوانی جبلت کے حامل افراد کو 2024 میں دفن کر دینا ہے۔ ہمیں قسم لینی ہے کہ بھارت ماتا کو پھر سے غلام نہیں ہونے دیں گے۔ اگرہم ایسا نہیں کریں گے تو 2024 کا لوک سبھا الیکشن آخری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  Uddhav Thackeray Rally in Ratnagiri: آر ایس ایس پر ادھو ٹھاکرے کا طنز، بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا- ‘گومتر’ چھڑکنے سے ملی تھی آزادی

الیکشن کمیشن بنا چونا لگاؤ کمیشن: ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے الیکشن کمیشن کی طرف سے شندے گروپ کو شیوسینا کا نام اورانتخابی نشان دینے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرالیکشن کمیشن کو موتیا بند نہیں ہے تو اسے آنا  چاہئے اورزمینی حقیقت دیکھنی چاہئے۔ الیکشن کمیشن اب ’چونا لگاؤ کمیشن‘ بن گیا ہے اور برسراقتدار پارٹی کا غلام ہے، جس بنیاد پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ لیا ہے، وہ غلط ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی نے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

55 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago