-بھارت ایکسپریس
Delhi Liquor Policy Case: دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اب تہاڑ جیل میں ہولی منائیں گے۔ راؤز ایوینیو کورٹ نے منیش سسودیا کو 14 دنوں کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ منیش سسودیا کو 2 دن کی ریمانڈ کے بعد آج (6 مارچ) کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق، منیش سسودیا ابھی تک کل 7 دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر رہ چکے ہیں۔ دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ایک ہفتے سے سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔
منیش سسودیا کو 26 فروری کو 8 گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے انہیں گرفتار کرلیا تھا، جس کے بعد 27 فروری کو انہیں راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے سسودیا کو 4 مارچ تک کے لئے سی بی آئی کی ریمانڈ میں بھیج دیا تھا، جس سے ان سے پوچھ گچھ ہوسکے۔ اس درمیان منیش سسودیا نے سپریم کورٹ میں بھی اپنی بیل عرضی ڈالی تھی، لیکن سپریم کورٹ نے اس پر سماعت کرنے سے انکار کردیا تھا۔ سسودیا کو ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ جب جج ایم کے ناگپال نے انہیں سی بی آئی کی 2 دن کی حراست میں اضافہ کردیا تھا۔ حالانکہ سی بی آئی نے عدالت سے تین دن کے لئے ان کی حراست مانگی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
موبیئس نےبتایا کہ ہندوستان توقع سے جلد ای وی کا ایک بڑا پروڈیوسر بننے والا…
چوبے نے بتایا کہ جبکہ کرکٹ سب سے آگے ہے، اعداد و شمار سے پتہ…
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیزی سے پھیلتی ہوئی اے پی اے سی آئی ٹی…
یہ ہاؤسنگ پروجیکٹ سے متعلق منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ترون چڈھا سے تفتیشی ایجنسی ای…
اب تک 2024-25 میں، اپریل-اکتوبر، ہندوستان کی کل برآمدات اب تقریباً 468.27 بلین امریکی ڈالر…
محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کے مطابق آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا…