قومی

Manish Sisodia Arrested: سنجے سنگھ نے کہا- ’جیل میں ڈالنا ہو ڈالئے، ہم بدعنوانی کے خلاف لڑتے رہیں گے‘

Manish Sisodia Arrested: شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار کئے گئے دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کا پیر کے روز ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے میڈیکل کا جائزہ لیا۔ سی بی آئی نے اپنے ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل چیک اپ کرایا۔ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں ایمس نہیں لے جایا جاسکا۔

منیش سسودیا کو راؤزایوینیو ڈسٹرکٹ کورٹ لے جایا جائے گا اور سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ سی بی آئی ان کی دو ہفتے کی حراست کا مطالبہ کرے گی۔ حالانکہ اس سے پہلے جانچ ایجنسی نے انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ شراب پالیسی مبینہ گھوٹالے میں اتوار کے روز منیش سسودیا کو سی بی آئی نے پورے دن پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ‘منیش سسودیا کو گرفتار کرنا مودی حکومت کی بربریت کی مثال ہے، یہ ان کی  بزدلانہ کارروائی ہے اور دوسری طرف مودی جی کے دوست اڈانی ہیں، جنہوں نے لاکھوں کروڑ روپئے کا گھوٹالہ کیا، لیکن ان کے اوپر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے’۔

 

’حکومت اڈانی کی نوکر ہے اور ہم ان سے نہیں ڈرتے‘

سنجے سنگھ نے کہا ‘میں وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ آپ اپنے منہ سے اڈانی کا نام کیوں نہیں لیتے؟ آپ کے پاس ہمت نہیں کہ آپ اڈانی کے خلاف کارروائی کرسکیں۔ ان کی حکومت اڈانی کی نوکر ہے اور ہم ان سے نہیں ڈرتے ہیں۔ آپ کو جتنا جیل میں ڈالنا ہو ڈالئے، لیکن آپ کی بدعنوانی کے خلاف ہم لڑتے رہیں گے’۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

38 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

1 hour ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

1 hour ago