قومی

Manish Sisodia Arrested: منیش سسودیا کی گرفتاری دہلی کے وزیر اعلیٰ کے لئے بڑا جھٹکا، سپرہٹ جوڑی کا کیجریوال کے پاس کیا ہے متبادل؟

Manish Sisodia Arrest: دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی گرفتاری دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے لئے بڑا جھٹکا ثابت ہوسکتا ہے۔ منیش سسودیا، دہلی کے مشہورایجوکیشن ماڈل کا چہرہ رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی انہیں ایک ایسے چہرے کے طور پرپیش کرتی رہی ہے، جس نے دہلی کے اسکولوں کی تصویر بدل دی ہے۔ گزشتہ سال سابق وزیر صحت ستیندر جین کی گرفتاری کے بعد منیش سسودیا بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ہونے والے دوسرے لیڈر بن گئے ہیں۔ گزشتہ سال مئی میں ستیندر جین کی گرفتاری کے بعد منیش سسودیا کی ذمہ داریوں میں اضافہ بھی ہوگیا تھا۔ منیش سسودیا کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ وہ دہلی حکومت میں تعلیم اورصحت سمیت 18 محکمہ سنبھال رہے تھے۔

محکمہ تعلیم کو بڑا جھٹکا

منیش سسودیا کی گرفتاری سے سب سے بڑا جھٹکا محکمہ تعلیم کو لگا ہے، جس کی برانڈنگ ان کی پارٹی کرتی رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے منیش سسودیا کو ’ہندوستان کا سب سے بہترین وزیر تعلیم‘ بتایا جا تا ہے۔ ساتھ ہی کیجریوال کے لئے سب سے بڑا چیلنج دہلی حکومت کے بجٹ کو مقررہ طریقے سے پیش کرنے اور سسودیا کی جگہ دوسرا چہرہ تلاش کرنے کا ہے۔ سال 2014 سے منیش سسودیا ہی دہلی حکومت کا بجٹ پیش کر رہے تھے۔ امید ہے کہ وزیر محصولات کیلاش گہلوت آئندہ مالی سال کے لئے دہلی حکومت کا بجٹ پیش کرسکتے ہیں۔

سسودیا کے پاس 18 محکمہ

دہلی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق کل 33 محکمے ہیں۔ ان میں سے منیش سسودیا محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی)، سروسیز، مالیات، بجلی، داخلہ اور شہری ترقیات جیسے 18 محکمے سنبھال رہے ہیں۔ منیش سسودیا کے پاس ایسے سبھی محکموں کا چارج ہے، جو کسی کو الاٹ نہیں ہیں۔

دیگر وزرا کے پاس کونسا محکمہ

اروند کیجریوال کے علاوہ دہلی حکومت میں 6 کابینہ وزرا ہیں، جن میں جیل میں بند ستیندر جین شامل ہیں۔ ستیندر جین موجودہ وقت میں بغیر محکمہ کے وزیر ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ستیندر جین کو گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔ محکمہ ماحولیات گوپال رائے کے پاس ہے۔ ان کے پاس صرف تین محکمے ہیں۔ عمران حسین کے پاس دو محکمے ہیں، ان کے پاس فوڈ اینڈ سول سپلائز الیکشن کے محکمے ہیں۔

پارٹی توسیع کے پلان کا کیا ہوگا؟

دہلی اور پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنانے کے بعد اب اروند کیجریوال کا منصوبہ دوسری ریاستوں میں توسیع کرنے کا ہے۔ حال ہی میں ہوئے گجرات اسمبلی انتخابات میں 5 سیٹوں پر جیت حاصل کرکے پارٹی نے آغاز کردیا ہے۔ اروند کیجریوال آئندہ ماہ کرناٹک، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے دورے پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایسے میں منیش سسودیا کا جیل جانا پارٹی اور اروند کیجریوال دونوں کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-126 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے حل…

54 minutes ago

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے راجوری میں اب تک 17 لوگوں کی پراسرار موت،سیل کی گئی اسٹیپ ویل

جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…

1 hour ago