-بھارت ایکسپریس
دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کوراؤز ایوینیو کورٹ نے 4 مارچ تک سی بی آئی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی نے راؤز ایوینیو کورٹ سے 5 دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی۔ عدالت نے سی بی آئی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے 5 دنوں کی ریمانڈ دے دی۔ منیش سسودیا کو سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران عدالت میں پیش کیا گیا۔ سی بی آئی نے عدالت سے 5 دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی۔ حالانکہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ سی بی آئی 14 دنوں کی ریمانڈ مانگ سکتی ہے۔ منیش سسودیا کے وکیل نے عدالت میں سی بی آئی کے ریمانڈ کے مطالبے کی مخالفت کی ہے۔ وہیں دوسری طرف، عام آدمی پارٹی نے منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاج کیا عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے سی بی آئی دفتر کے باہرجم کر احتجاج کیا۔
راؤز ایوینیو کورٹ پہنچنے پردہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا- ’میرے خلاف سازش ہو رہی ہے‘۔ وہیں عدالت میں سی بی آئی نے کہا ہے کہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں کمیشن 5 سے 12 کروڑ روپئے ملنے تھے۔ ساتھ ہی سی بی آئی نے کہا کہ پوچھ گچھ کرنی تھی، اس لئے ریمانڈ کی ضرورت ہے۔ حالانکہ عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے سال 22-2021 کی شراب پالیسی نافذ کرنے میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو تقریباً 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اتوار کی شام گرفتار کرلیا تھا۔
گرفتاری پر سی بی آئی نے کیا کہا؟
نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی گرفتاری پر سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جمع کئے گئے ثبوتوں کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی، لیکن وہ جانچ میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔ جواب میں ٹال مٹول کر رہے تھے۔ منیش سسودیا پراپنے خاص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان سے دستاویزی، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ثبوتوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ سی بی آئی نے یہ بھی الزام لگایا کہ منیش سسودیا نے ثبوت برباد کردیئے ہیں۔ سی بی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا، ’ہم نے چیٹ اور نوکر شاہ کے بیان کے بارے میں پوچھا… لیکن سسودیا ٹال مٹول کر رہے تھے اور کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔‘
منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد دہلی میں الرٹ
دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی اتوار رات گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کے کارکنان میں کافی ناراضگی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے دہلی میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اسپیشل پولیس کمشنر نے دہلی کی لا اینڈ آرڈر کی کمان سنبھال لی ہے۔ تھانہ انچارجوں سمیت تھانہ پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، تو وہیں خاتون پولیس اہلکاروں کو رات بھر تھانے میں رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ دہلی میں کسی بھی جگہ احتجاج اور دھرنا کو روکنے کے علاوہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے روکنے کے لئے کہا گیا ہے۔ سبھی جگہ لا اینڈ آرڈر کو بنائے رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ دہلی پولیس کو اِِن پُٹ ملے ہیں کہ منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی اور حامی ہنگامہ اور احتجاج کرسکتے ہیں۔
آج ’یوم سیاہ‘ منا رہی ہے عام آدمی پارٹی
دہلی حکومت کے وزیرماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے کہ نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف پیر کے روز عام آدمی پارٹی نے ’یوم سیاہ‘ (کالا دن) منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں پارٹی کارکنان نے آج سی بی آئی اوربی جے پی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈران نے بھی مرکزی حکومت اورسی بی آئی کی تنقید کرتے ہوئے منیش سسودیا کی گرفتاری کی سخت مخالفت کی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…