قومی

Lok Sabha Election 2024: مہاراشٹر میں 18 سیٹوں پر لڑ سکتی ہے کانگریس، ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار گروپ کو ملیں گی کتنی سیٹیں؟ دیکھئے فہرست

Lok Sabha Election 2024: مہاراشٹرمیں لوک سبھا الیکشن سے متعلق سیٹوں کی تقسیم سے متعلق تصویر صاف ہونے کے بعد اب کس سیٹ پرکون لڑے گا، اسے لے کرایک فہرست سامنے آئی ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان لوک سبھا الیکشن میں سیٹوں سے متعلق کچھ اس طرح کا فارمولہ تیارکرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔

مہا وکاس اگھاڑی نے تیارکیا یہ فارمولہ

شیو سینا (یوبی ٹی) کو 20 سیٹیں دی جاسکتی ہیں۔ جبکہ کانگریس 18 سیٹوں پرامیدواراتار سکتی ہے۔ وہیں شرد پوارگروپ کی این سی پی کو 10 سیٹوں دی جاسکتی ہے۔ شیوسینا اپنے کوٹے کی 20 سیٹوں میں سے 2 یا تین سیٹ اتحادی پارٹیوں کو دی جاسکتی ہے جبکہ کانگریس 18 سیٹوں پراپنے امیدواراتارے گی۔ شرد پوارگروپ کو 10 سیٹیں دیئے جانے پراتفاق ہوا ہے۔ ونچت بہوجن اگھاڑی کے ساتھ آنے پراکیلا کی جگہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ دیگرایک سیٹ وی بی اے کودینے کی تیاری ہے۔ راجو شیٹی کے سوابھیمانی شیتکری سنگٹھن کے لئے ایک سیٹ چھوڑنے کی تیاری ہے۔ ادھوٹھاکرے اپنے کوٹے سے تین سیٹ دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔

کن سیٹوں پرکون ہوگا امیدوار

ممبئی ادھو ٹھاکرے گروپ کی طرف سے 4 سیٹوں پرلڑنے کی تیاری ہے۔ ممبئی میں ادھو ٹھاکرے گروپ جن 4 سیٹوں پرالیکشن لڑسکتا ہے، ان میں جنوبی ممبئی، جنوب وسطی ممبئی، شمال مغربی ممبئی سیٹ شامل ہے اوراگرونچت اگھاڑی کے ساتھ الائنس ہوتا ہے تو ممبئی کی ایک سیٹ انہیں بھی دی جاسکتی ہے۔ ممبئی کی باقی بچی دو سیٹوں پرکانگریس لڑے گی۔ شمالی ممبئی سیٹ کے لئے کانگریس-این سی پی دعویدار نہیں ہیں۔ اس پربھی شیوسینا (یوبی ٹی) کی تیاری ہے۔ کولہا پور ابھی شیو سینا یوبی ٹی کے پاس ہے، لیکن چھترپتی شاہو مہاراج کے لئے کانگریس یہ سیٹ چاہتی ہے۔ کولہا پور کے لئے شیوسینا یوبی ٹی کے ساتھ تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔ شیوسینا کو کولہا پور کے بدلے سانگلی سیٹ چاہئے۔ ہاتکنگلے سیٹ پر سوابھیمانی کسان سنگھ کے راجو شیٹی کی حمایت ہے۔

شیو سینا ((یوبی ٹی) جن سیٹوں پراپنے امیدواراتارسکتی ہے۔ اس میں رتنا گری-سندھو درگ، رائے گڑھ، تھانے، کلیان-ڈومبیولی، پال گھر، شرڈی، جل گاؤں، ماول، دھارشیو، پربھنی، سنبھاجی نگر، رام ٹیک، بلڈانا، ہنگولی اور یوتمال کا نام شامل ہے۔ کانگریس ناگپور، بھنڈارا، گوندیا، چندرپور، گڈچرولی، امراوتی اوراکولا (وی بی اے کے لئے چھوڑنے کے لئے تیار) لاتور، ناندیڑ، جالنا، دھولے، نندوربار، پنے، سولا پور، سانگلی اوربھیونڈی اس درمیان بالیا ماما کی امیدواری کی بھی قیاس آرائی ہے۔ شمالی وسط میں شرد پوار گروپ کی این سی پی لوک سبھا کی جن سیٹوں پرالیکشن لڑسکتی ہے وہ ہے بارامتی، شرور، بیڈ، دنڈوری، راویر، نگر، ماڈھا، ستارا اور وردھا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mahakumbh Mega Conclave: بھارت ایکسپریس کے مہا کمبھ میگا کانکلیو کا نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کیا افتتاح

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…

2 hours ago

Mahakumbh Mega Conclave Live Updates: 2013 میں مہاکمبھ کا انعقاد کیا گیا تھا، اس وقت لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی تھی: بی جے پی ایم پی پروین پٹیل

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر…

4 hours ago

Amritsar Blast: امرتسر کے گمٹالہ چوکی کے باہر بم بلاسٹ، ببر خالصہ نے لی ذمہ داری، لیکن پولیس نے بتائی دھماکے کی یہ وجہ

آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ…

5 hours ago

Israel released a new map: اسرائیل نے جاری کیا نیا نقشہ، برہم ہوئے مسلم ممالک، کہہ دی بڑی بات

جورڈن نے اس نقشے کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ بتایا ہے۔ عرب…

5 hours ago