لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف بی جے پی نے اپنے 100 امیدواروں کے ناموں کو تقریباً فائنل کر لیا ہے۔ بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ دیر رات تک جاری رہی جس میں پی ایم مودی نے بھی شرکت کی۔ پی ایم مودی 11 بجے بی جے پی دفتر آئے اور صبح تقریباً 3:30 بجے چلے گئے۔ اجلاس میں پہلی فہرست پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی فہرست ایک دو روز میں آ سکتی ہے۔دیر رات سی ای سی کی میٹنگ میں جن ریاستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں یوپی، ایم پی، اتراکھنڈ، گجرات، آسام، تلنگانہ، کیرالہ اور دیگر شامل ہیں۔ مرکزی وزراء جو راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ ہیں جن کے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے ان میں بھوپیندر یادو، جیوترادتیہ سندھیا، نرملا سیتارامن، دھرمیندر پردھان، سربانند سونووال، وی مرلی دھرن شامل ہیں۔ بی جے پی نئے چہروں پر توجہ مرکوز کرے گی جن میں کئی خواتین چہرے بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بھوجپوری اسٹار پون سنگھ کو بھی میدان میں اتارنے کی تیاری ہورہی ہے۔متعدد سیٹوں پر بی جے پی کچھ مشہور چہروں کو بھی لا سکتی ہے جس میں بنگال کے آسنسول میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کا مقابلہ کرنے کیلئے پون سنگھ کا نام قریب قریب فائنل کرلیا گیا ہے۔ دہلی بی جے پی کے ممبران اسمبلی کابھی مستقبل خطرے میں ہے کیونکہ پارٹی کم از کم تین موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو تبدیل کرنے کی تیاری میں ہے۔
وہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی پہلی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی (وارانسی)، وزیر داخلہ امیت شاہ (گاندھی نگر)، راج ناتھ سنگھ (لکھنؤ) سمیت ہائی پروفائل امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور وہ ‘کمزور’ سیٹیں جنہیں بی جے پی نے 2019 میں بہت کم فرق سے ہارا یا جیتا تھا،اس پر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس میٹنگ میں مختلف ریاستوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں راجستھان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران سی ایم بھجن لال، وسندھرا راجے اور ستیش پونیا بھی موجود تھے۔ آسام کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ 3 سیٹیں بی جے پی کے اتحادیوں کو دی جائیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…