قومی

Unified Pension Scheme: مہاراشٹر حکومت کا بڑا فیصلہ، یونیفائیڈ پنشن اسکیم کو دی منظوری

مہاراشٹر حکومت نے یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کو منظوری دے دی ہے۔ کل مرکزی حکومت نے اسے کابینہ کے ذریعے پاس کیا۔ اتوار (25 اگست) کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے ریاستی حکومت کے کئی لیٹران ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس پہنچے۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، ریاستی حکومت کے وزراء چھگن بھجبل، دیپک کیسرکر، منگل پربھات لودھا، ادیتی ٹٹکرے اور دیگر لیڈران نے شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک نئی پنشن اسکیم یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک نئی اسکیم ہے، یہ سرکاری ملازمین کے لیے لائی گئی ہے۔ یہ اسکیم یکم اپریل 2025 سے نافذ کی جائے گی۔ اب سرکاری ملازمین کو پنشن حاصل کرنے کے لیے یو پی ایس اور نیو پنشن اسکیم (این پی ایس) میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی کچھ ریاستوں میں سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) بھی لاگو ہے۔

یو پی ایس کے تحت مرکزی حکومت سرکاری ملازمین کو پنشن دے گی۔ جب کوئی سرکاری ملازم 25 سال خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوتا ہے تو اس کی گزشتہ 12 ماہ کی بیسک سیلری کا 50 فیصد پنشن کے طور پر دیا جائے گا۔ ایشورڈ پنشن کا انتظام ہے۔ اگر کوئی شخص 10 سال تک کام کرتا ہے تو اسے کم از کم 10 ہزار روپے پنشن دی جائے گی۔ فیملی پنشن کا بھی انتظام ہے۔ اگر ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد فوت ہوجاتا ہے تو اس کے خاندان کے افراد کو اس کی پنشن کا 60 فیصد ملے گا۔

یو پی ایس میں ریٹائرمنٹ پر یکمشت رقم (گریچوٹی سے الگ) بھی دی جائے گی۔ اس کا حساب ملازم کی ہر 6 ماہ کی سروس کے لیے بیسک سیلری اور مہنگائی الاؤنس کے 10ویں حصے کے طور پر کیا جائے گا۔ یو پی ایس میں ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن میں اضافے کا بھی انتظام ہے۔ یو پی ایس  صرف سرکاری ملازمین کے لیے ہے۔ اس سے مرکزی حکومت کے 23 لاکھ سے زیادہ ملازمین مستفید ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago