غلام نبی آزاد کی پارٹی ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی نے اتوار کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں 13 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے 13 حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی نے ڈوڈہ ایسٹ سے سابق وزیر عبدالمجید وانی، دیوسر سے سابق رکن اسمبلی محمد امین بھٹ، بھدروہ سے سابق ایڈوکیٹ جنرل محمد اسلم گونی، ڈورو سے ڈی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ سلیم پارے، لولاب سے منیر احمد میر، ڈی ڈی سی ممبر بلال عابد دیوا کو میدان میں اتارا ہے۔ اننت ناگ ویسٹ، راج پورہ (نیلورہ) سے غلام نبی وانی، اننت ناگ سے میر الطاف حسین انتخابی میدان میں ہیں۔
اس کے علاوہ گاندربل سے قیصر سلطان گنائی، عیدگاہ سے غلام نبی بٹ، خانیار سے امیر احمد بٹ، گریز سے نثار احمد لون، حضرت بل سے پیر بلال احمد کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں پر تین مرحلوں یعنی 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ نتائج 4 اکتوبر کو آئیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جموں و کشمیر کے 90 حلقوں میں 87.09 لاکھ ووٹر ہیں جن میں سے 42.6 لاکھ خواتین ہیں۔ یہاں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹروں کی تعداد 3.71 لاکھ ہے۔ وہیں، کل 20.7 لاکھ نوجوان ووٹر ہیں، جن کی عمریں 20 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…