وقف ترمیمی بل 2024 کو لوک سبھا کے بعد اب راجیہ سبھا نے بھی پاس کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے اس بل کو لے کر دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ کیا۔ اس بل پر بحث ہوئی اور پھر جمعرات، 3 اپریل کو راجیہ سبھا میں اس پر ووٹنگ ہوئی۔ اس میں 128 ارکان پارلیمنٹ نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 95 نے مخالفت کی۔ راجیہ سبھا سے بل کی منظوری کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لگاتار چار ٹویٹس کیے ہیں۔
پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے یہ لکھاکہ پارلیمنٹ سے وقف ترمیمی بل اور مسلم وقف (ختم کرنے) بل کا پاس ہونا سماجی اور اقتصادی انصاف، شفافیت اور سب کے لیے ترقی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اس سے خاص طور پر ان لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جو اب تک پیچھے رہ گئے ہیں اور جن کی نہ تو ٹھیک سے بات ہوئی ہے اور نہ ہی مواقع ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ “میں ان تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پارلیمنٹ اور کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کی اور اپنی تجاویز دیں۔ میں ان ہم وطنوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے کمیٹیوں کو تجاویز بھیجیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مل کر بات کرنا کتنا ضروری ہے۔
لوگوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے
پی ایم مودی نے مزید کہاکہ کئی سالوں سے وقف نظام میں شفافیت اور جوابدہی کا فقدان تھا، جس نے خاص طور پر مسلم خواتین، غریب مسلمانوں اور پسماندہ برادری کو نقصان پہنچایا۔ اب جو قوانین پاس ہوئے ہیں وہ اس نظام کو مزید شفاف بنائیں گے اور لوگوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اب ہم ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، جہاں نظام زیادہ جدید اور انصاف پسند ہوگا۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر شہری کو عزت اور مساوات ملے۔ اس راستے پر چل کر ہم ایک مضبوط، جامع اور ہمدرد ہندوستان بنائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…
امت شاہ کا یہ دورہ دیوالی اور گجراتی نئے سال کی تقریبات کے دوران ہو…
ہماچل پردیش میں بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ (بی بی ایم بی) کے بجلی کے بقایاجات…
کانگریس لیڈر ادت راج نے سماج میں بڑھتی نفرت اور تلخی پر تشویش ظاہر کرتے…
ہندوستان کی خوردہ مہنگائی کی شرح ستمبر کے 5.54 فیصد سے بڑھ کر 5.93 فیصد…
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے وزیر اعظم نریندر…