قومی

Congress MP Imran Pratapgarhi On Waqf Amendment Bill: عمران پرتاپ گڑھی نے راجیہ سبھا میں کی زبردست تقریر، وقف ترمیمی بل پر کہیں یہ بڑی باتیں

ہمیں  ہی قاتل کہے گی دنیا، ہمارا ہی قتل عام ہوگا

ہمیں کوئیں کھودتے پھریں گے، ہمیں پر پانی حرام ہوگا

 وقف ترمیمی بل پرراجیہ سبھا میں بحث کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے بی جے پی حکومت پربڑا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 1947 میں جامع مسجد کی تاریخی سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد صاحب نے کہا تھا کہ مسلمانوں کہا جا رہے ہو۔ یہ ہے تمہارا ملک۔ یہاں آبا واجداد کی قبریں ہیں۔ اس وقت مولانا آزاد کی یہ صدائیں سن کر لوگوں نے اپنے سروں کی گٹھریاں اتارکررکھ دی تھیں۔ آج اسی دہلی میں موجود ملک کے پارلیمنٹ میں ایک بل آیا ہے، جو ہم سے اسی جامع مسجد کی سیڑھیوں کے ثبوت مانگے گا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے بی جے پی پر کیا طنز

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ حکومت اس بل کو مسلم خواتین کے حق میں بتا رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مسلم طبقے کے خلاف ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے طنز کیا کہ جس پارٹی کے پاس نہ تو لوک سبھا میں اور نہ ہی راجیہ سبھا میں کوئی مسلم خاتون رکن پارلیمنٹ ہیں، وہ مسلمانوں کے مفاد کی بات کررہی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 26 مذہبی آزادی کی گارنٹی دیتا ہے، لیکن اس بل کے ذریعہ حکومت مذہبی مقامات کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو وقف بورڈ کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کے بجائے ان کا تحفظ کرنا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، ہم کہیں نہیں جائیں گے۔ ہماری پہچان کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں نے اس ملک کے لئے جان کی قربانیاں دی ہیں اور ضرورت پڑی تو آگے بھی دیں گے۔

عمران پرتاپ گڑھی نے وقف کی زمین پر کیا کہا؟

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کل کرن رجیجو کہہ رہے تھے کہ ریلوے کی زمین ملک کی زمین ہے، ڈیفنس کی زمین ملک کی زمین ہے۔ ہاں تو منسٹرصاحب، وقف کی زمین بھی تو مسلمانوں کی زمین ہے۔ ہمارے آبا واجداد نے ان زمینوں کو ہمارے مذہبی کاموں کے لئے وقف کیا ہے۔ ہم بھی تو اسی ملک کے شہری ہیں۔ ہم بھی تو اسی ملک کے بیٹے ہیں۔ وقف کی زمین  بھی تواسی ملک کی زمین ہے۔ ان کو پرایا کیوں بولتے ہیں؟

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ملک کی آزادی میں ہمارا بھی تعاون ہے۔ اشفاق اللہ خان جب فیض آباد کی جیل میں پھانسی کے پھندے پر جھول رہے تھے، اسی زمین کے لئے جھول رہے تھے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اس دوران مولانا شیرخان آفریدی سے لے کرمہاویر چکرفاتح بریگیڈیئر عثمان اور پرم ویرچکرفاتح ویرعبدالحمید کا ذکرکیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی اس ملک کی زمین کو لہو کی ضرورت ہوگی، منسٹرصاحب آپ سے دو قدم آگے عمران کھڑا ملے گا۔ یہ میں آپ کو یقین دلاتے ہوئے کہہ رہا ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Special Camp for SIR in Delhi’s Ranjit Nagar: دہلی کے رنجیت نگر میں ایس آئی آر کو لے کر خصوصی کیمپ، بی ایل او اور افسران کر رہے مسائل کا حل

مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…

36 minutes ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

3 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

3 hours ago