مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات2024 کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔آج صبح سے 288 سیٹوں پر جاری ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اس بار مہاراشٹر میں شام پانچ بجے تک 58.22 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ حالانکہ ابھی کئی پولنگ بوتھ پر ووٹر لائن میں ہیں ۔ایسے میں اندازہ لگایا جارہا ہے کہ فائنل ووٹنگ فیصد 60 فیصد سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ البتہ مہاراشٹر میں اس بار ووٹنگ کی رفتار کافی سست ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالانکہ سال 2019 میں بھی کچھ اسی رفتار سے ووٹنگ ہوئی تھی اور 61فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ ممکن ہے کہ اس بار 61 فیصد سے زیادہ ہو لیکن پھر بھی مہاراشٹر کی عوام بڑی تعداد میں نکل کر ووٹ دیتی نظر نہیں آئی ۔ حالانکہ بیشترفلمی اداکاروں نے ووٹ ڈال کر عوام سے اپیل ضرور کی لیکن اس کا خاطرخواہ فائدہ ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیا۔
بھارت ایکسیریس۔
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ بدھ کو ختم ہو گئی۔ اس…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ووٹنگ کے بعد اب باری ایگزٹ پول کی ہے۔ مہاراشٹراور جھارکھنڈ…
مہاراشٹر میں شیوسینا اور این سی پی ،دونوں پارٹیاں دو دوحصوں میں منقسم ہیں جس…
مہاراشٹر میں اسے 78 سیٹیں جیتنے کا امکان ہے۔ کانگریس 60 سیٹوں کے ساتھ دوسرے…
جھارکھنڈ میں حکومت سازی کیلئے اکثیریت کا جو نمبر ہے وہ 41 ہے اور یہاں…
مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی الائنس اور اپوزیشن الائنس مہا وکاس اگھاڑی میں سیدھی ٹکرہے۔ مہاراشٹرمیں…