مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد ایگزٹ پول کا دور شروع ہوچکا ہے اور بیشتر ٹی وی چینل کے ایگزٹ پول میں مہاراشٹر کے اندر مہایوتی کی حکومت دوبارہ بنتی ہوئی نظر آرہی ہے لیکن مشہور ہو معروف ہند ی روزنامہ دینک بھاسکر کے بھاسکر رپورٹس پورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں مہایوتی کی حکومت شکست سے دوچار ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بی جے پی اتحادی کو بڑا جھٹکا لگتا نظرآرہا ہے۔یہاں کانگریس اتحادی کو اکثریت ملتی نظرآرہی ہے۔
بھاسکررپورٹس پول کے مطابق مہاراشٹر میں کانگریس اتحادی یعنی مہاوکاس اگھاڑی کو 135 سے 150 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ حالانکہ اکثریت کیلئے 145سیٹیں درکار ہیں ۔ بھاسکر پول کے مطابق مہاراشٹر میں مہایوتی کو125 سے 140 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ ایسے میں یہاں بی جے پی اتحادی حکومت بنانے کے اہل نہیں ہوں گے ،چونکہ اس پول کے مطابق مہایوتی اکثریت سے دور نظرآرہی ہے۔
مہاراشٹر میں شیوسینا اور این سی پی ،دونوں پارٹیاں دو دوحصوں میں منقسم ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی اور کانگریس کا بڑا فائدہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ مہاراشٹر میں ایک طرف جہاں بی جے پی کو80سے90 سیٹیں ملنے کی امید جتائی جارہی ہے وہیں کانگریس کو 58 سے 60 سیٹیں ملنے کی توقع ہے ایسے میں شیوسینا اور این سی پی دونوں کو سیٹوں میں بڑا نقصان ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔لیکن یہ سب فی الحال اندازہ ہے۔ ایگزٹ پول ہے ،فیصلہ 23 نومبر کو ہوگا کہ مہاراشٹر میں کس کی حکومت بنے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل تشدد معاملے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایس پی ایم پی ضیاء الرحمن…
پی ایم مودی 21 اور 22 دسمبر کو کویت کے دورے پر رہیں گے ۔…
جرمنی کے شہر میگڈے برگ کے کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار نے ہجوم کو…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ استعفیٰ کی خبروں کے درمیان ٹروڈو نے کہا کہ…
یو ایس ایڈ سے مالی امداد یافتہ سمرِدھ پروگرام خواتین کی زیر قیادت صحت کے…
بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیزکوتیسرے ٹی-20 میں 80 رنوں سے ہراتے ہوئے سیریزمیں کلین سوئپ…