-بھارت ایکسپریس
مہاراشٹر کی 288 سیٹوں پرہوئے میگا پول سروے میں بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی کوبڑا جھٹکا لگتا ہوا نظرآرہا ہے۔ ایگزٹ پول میں مہا وکاس اگھاڑی اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اس میں مہایوتی کو115 سے 128 سیٹیں ہی ملتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ جبکہ مہاوکاس اگھاڑی 151 سے 162 سیٹوں پرجیت درج کرسکتی ہے۔
ایکسس مائے انڈیا نے انڈیا الائنس کی بنائی حکومت
جھارکھنڈ میں کئی ایجنسیوں نے این ڈی اے کو مکمل اکثریت دینے کا اندازہ ظاہرکیا ہے۔ وہیں ایکسس مائے انڈیا کے ایگزٹ پول نے ہرکسی کوحیران کردیا ہے۔ ایکسس مائے انڈیا کے ایگزٹ پول میں کانگریس کے الائنس والے انڈیا بلاک کومکمل اکثریت ملنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق، انڈیا الائنس کو 45 سے زیادہ سیٹیں ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لئے 41 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
دینک بھاسکررپورٹرپول میں مہاراشٹرمیں ٹکر
دینک بھاسکررپورٹرپول میں مہاراشٹر میں کانٹے کی ٹکرنظرآرہی ہے۔ یہاں انڈیا الائنس 135 سے 150 سیٹیں جیت سکتی ہیں تو این ڈی اے کے 125 سے 140 سیٹوں پر جیتنے کا امکان ہے۔ دیگرپارٹیاں 20 سے 25 سیٹوں پرجیت کرسکتے ہیں۔
ریپبلک پی مارک کے ایگزٹ پول میں مہاراشٹر میں کانٹے کی ٹکر
ری پبلک پی-مارک کے ایگزٹ پول میں مہاراشٹرکی288 سیٹوں میں سے این ڈی اے کو 137 سے 157 سیٹوں پر جیت ملنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے تووہیں این ڈی اے الائنس کو126 سے 146 سیٹوں پرجیت مل سکتی ہے۔ دیگر 2 سے 8 سیٹوں پرجیت سکتے ہیں۔
جے وی سی کے ایگزٹ پول میں جھارکھنڈ میں این ڈی اے آگے
جے وی سی کے ایگزٹ پول میں جھارکھنڈ میں این ڈی اے آگے نظرآرہا ہے۔ اس میں این ڈی اے کو 40 سے 44 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ کانگریس-جھارکھنڈ مکتی مورچہ الائنس کو 30 سے 40 سیٹیں اوردیگر کے حصے میں ایک سے 10 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔
-بھارت ایکسپریس
گنگا سہائے مینا نے کہا کہ اپنی زندگی اورآنے والی جنریشن کو بہتر بنانے کے…
بالکی نے سنیما میں ناظرین کی عدم دلچسپی کی وجوہات کے بارے میں بھی بات…
ایگزٹ پول کے بعد جھارکھنڈ میں این ڈی اے میں شامل پارٹیوں اور مہاراشٹر میں…
افتتاحی اجلاس کے بعد پیئرٹ ٹروپ کی پیشکش ڈرامہ ’سرسید‘ تحریرو ہدایت ڈاکٹر محمد سعید…
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے قتل…
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں…