جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد اب ایگزٹ پول آنا شروع ہوگیا ہے اور جھارکھنڈمیں ہیمنت سورین کی کرسی خطرے میں نظر آرہی ہے چونکہ کئی بیشتر سروے میں بی جے پی کو اکثریت ملتی نظرآرہی ہے۔ اے بی پی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے مارٹائز ایگزٹ پول میں بی جے پی کو جھارکھنڈ کی کل 81 سیٹوں میں سے 41 سے47 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ وہیں جے ایم ایم اتحادی کو 25 سے 30 سیٹیں مل سکتی ہیں ، جبکہ دیگر کے حصے میں 1 سے چار سیٹیں جاسکتی ہیں۔
جھارکھنڈ میں حکومت سازی کیلئے اکثیریت کا جو نمبر ہے وہ 41 ہے اور یہاں پر ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی یہاں پر حکومت بناتی نظر آرہی ہے اور ہمنت سورین کو جھٹکا لگتا نظرآرہاہے۔ حالانکہ یہ سب فی الحال ایک اندازہ ہے ،زمینی سطح پر کام کرنےوالے صحافیوں اور ایجنسیوں کی مدد سے عوامی رائے شماری کے بعد یہ ایک اندازہ پیش کیا جاتا ہے،حالانکہ کئی بار ایگزٹ پول غلط بھی ثابت ہوئے ہیں ۔اس بار کیا یہ صحیح ثابت ہو گا یہ 23 تاریخ کو طے ہوجائے گا۔لیکن فی الحال ایگزٹ پول میں بی جے پی کو اکثریت ملتی نظرآرہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل تشدد معاملے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایس پی ایم پی ضیاء الرحمن…
پی ایم مودی 21 اور 22 دسمبر کو کویت کے دورے پر رہیں گے ۔…
جرمنی کے شہر میگڈے برگ کے کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار نے ہجوم کو…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ استعفیٰ کی خبروں کے درمیان ٹروڈو نے کہا کہ…
یو ایس ایڈ سے مالی امداد یافتہ سمرِدھ پروگرام خواتین کی زیر قیادت صحت کے…
بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیزکوتیسرے ٹی-20 میں 80 رنوں سے ہراتے ہوئے سیریزمیں کلین سوئپ…