اسپورٹس

West Indies vs Bangladesh: بنگلہ دیش نے پہلی بار کیا اتنا بڑا کارنامہ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی-20 سیریز میں کلین سوئپ کرکے مچائی دھوم

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے دورے پر کھیلی گئی ٹی-20 سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔ اس نے یہ کمال میزبان ٹیم کو تیسرے ٹی-20 میں 80 رنوں سے ہراتے ہوئے کیا۔ بنگلہ دیش نے اس سے پہلے پہلا ٹی-20 میچ 7 رنوں سے جیتا تھا۔ جبکہ دوسرے ٹی-20 میں اس نے 27 رنوں سے فتح حاصل کی تھی۔ بنگلہ دیش نے تیسرا ٹی-20 جیتنے کے لئے ویسٹ انڈیز کے سامنے 190 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ مگر وہ 109 رنوں سے زیادہ نہیں بناسکے۔ ان کی اننگ 17ویں اوور میں ہی سمٹ گئی۔ اس طرح بنگلہ دیش پہلی بار بیرون ملک میں کھیلی گئی ٹی-20 سیریزمیں کلین سوئپ کرنے میں کامیاب رہی۔

بنگلہ دیش نے 20 اوور میں 7 وکٹ پر بنائے 189 رن

تیسرے ٹی-20 میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 189 رن بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے سب سے زیادہ رن چوتھے نمبرپرکھیلنے اترے ذاکرعلی نے بنائے۔ انہوں نے 41 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 72 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی، جس میں 6 چھکے شامل رہے۔ ذاکرعلی بنگلہ دیش کے لئے میچ میں نصف سنچری لگانے والے واحد کھلاڑی رہے۔

190 رنوں کے ہدف کو نہیں حاصل کرپائی ویسٹ انڈیز کی ٹیم

جواب میں میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم جب ہدف کا پیچھا کرنے اتری تو اس کی حالت شروع سے ہی خراب رہی۔ ویسٹ انڈیز کی خراب حالت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ 190 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نصف ٹیم 46 رنوں پرآؤٹ ہوچکی تھی۔ ٹیم کی خستہ حالت میں آگے بھی کوئی سدھار نہیں ہوا اور اس کا اثریہ ہوا کہ 16.4 اوور میں ہی پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔ مطلب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پورے 20 اوور بھی نہیں کھیل سکی۔

ویسٹ انڈیز تیسری بار ہدف حاصل کرنے میں ناکام

ٹی-20 سیریزمیں یہ مسلسل تیسری بارہے، جب ویسٹ انڈیزکی ٹیم ہدف کا یچھا کرنے میں ناکام رہی۔ پہلے ٹی-20 میں وہ 148 رنوں کے ہدف کوحاصل نہیں کرپائی تھی۔ تو وہیں دوسرے ٹی-20 میں تو بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے انہیں 130 رنوں کے ہدف کو حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف تیسرے ٹی-20 میں بنگلہ دیش کی جیت کے ہیروذاکرعلی رہے، جنہیں پلیئرآف دی میچ منتخب کیا گیا۔ وہیں سیریزمیں 37 رن بنانے کے علاوہ 8 وکٹ حاصل کرنے والے مہدی حسن کو پلیئرآف دی ٹورنا منٹ کے تمغے سے نوازا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم محمد یونس کے مشیر محفوظ عالم کا عجیب وغریب بیان، وزارت خارجہ نے دیا زبردست جواب

ہندوستانی وزارت خارجہ یے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر…

27 minutes ago

Regional Veda Conference: کولکتہ مہا ملن مٹھ میں منعقد چھیتریہ وید کانفرنس کا افتتاح

یووا چیتنا کے قومی کنوینر روہت کمار سنگھ نے کہا کہ بنگال کو بچانے کے…

49 minutes ago

Parliament MPs Case enquiry: پارلیمنٹ ہنگامہ آرائی معاملے کی جانچ کرے گی کرائم برانچ، راہل گاندھی سے بھی ہوگی پوچھ گچھ

کانگریس کی شکایت میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پرملیکا ارجن کھڑگے کو دھکا دینے…

2 hours ago

Nuh Police arrested 11 cyber thugs: نوح میں پولیس نے 11 سائبر ٹھگوں کو کیاگرفتار ، 12 موبائل اور فرضی سم برآمد

ڈی سی پی نے کہا کہ نوح سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر سائبر ٹھگوں…

2 hours ago

Bihar Business Connect Summit: اڈانی گروپ نے بہار میں 27,900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا کیا اعلان، 53,500 لوگوں کو ملے گا روزگار

پرنب اڈانی نے کہا کہ ہم بہار کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے…

4 hours ago