بین الاقوامی

Donald Trump in Washington: ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب شروع، اہلیہ کے ہمراہ پہنچے وائٹ ہاوس، بائیڈن کے ساتھ پی رہے ہیں چائے

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کا حلف اُٹھانے سے قبل تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی کے سینٹ جونز چرچ پہنچ گئے ہیں۔حلف برداری سے قبل امریکہ کے نو منتخب صدور کی وائٹ ہاؤس کے نزدیک واقع اس چرچ کی سروس میں شرکت بھی ایک روایت ہے۔چونکہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری آج ہوگی، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، تاہم واشنگٹن میں شدید سردی کے پیش نظر تقریب کو بلڈنگ کے اندر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 47 منٹ پر حلف اُٹھائیں گے، وہ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں، اسی مناسبت سے ان کی حلف برداری کے لیے اس وقت کا انتخاب کیا گیا ہے۔

امریکی صدور کی حلف برداری میں کئی تقریبات اور روایات ہوتی ہیں، اسی مناسبت سے پیر کو بھی حلف برداری کی مرکزی تقریب کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی میں کئی ایونٹس ہوں گے۔نو منتخب صدر دن کا آغاز وائٹ ہاؤس کے قریب واقع سینٹ جونز ایپسکوپل چرچ میں ایک سروس میں شرکت  کرکے  کرچکے ہیں۔حلف برداری سے قبل امریکی نو منتخب صدور کی وائٹ ہاؤس کے نزدیک واقع اس چرچ کی سروس میں شرکت بھی ایک روایت ہے۔چرچ کی روایت کی پاسداری کے بعد ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہاوس کیلئے نکل چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چرچ سروس کے بعد منتخب صدر وائٹ ہاؤس کے قریب واقع صدارتی مہمان خانے بلیئر ہاؤس پہنچے، بعدازاں، جو بائیڈن اپنی اہلیہ جل بائیڈن کے ہمراہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کریں گے اور چائے پر ملاقات کریں گے، یہ تقریب روایتی طور پر منعقد کی جاتی ہے۔وائٹ ہاؤس میں چائے کے بعد منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کے لیے روانہ ہوں گے، ان کی حلف برداری کی تقریب کیپٹل ہِل کے کینن روٹنڈا ہال میں ہو گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے راجوری میں اب تک 17 لوگوں کی پراسرار موت،سیل کی گئی اسٹیپ ویل

جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…

2 minutes ago

Trump declares double emergency: ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی ڈبل ایمرجنسی کا کردیا اعلان،ختم کریں گے تارکین وطن اور انرجی کا بحران

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے پہلے منٹوں میں  ایک دوسری ایمرجنسی کا اعلان…

3 minutes ago

Virat Kohli Play Ranji Trophy: چیمپئنز ٹرافی سے پہلے 13 سال بعد رنجی ٹرافی کھیل سکتے ہیں وراٹ کوہلی؟

کوہلی جلد ہی رنجی ٹرافی کا میچ کھیلتے نظر آ سکتے ہیں۔ دوسری جانب روہت…

2 hours ago