-بھارت ایکسپریس
Maharashtra Exit Polls 2024 Update: مہاراشٹرمیں اسمبلی الیکشن 2024 کے لئے ووٹنگ ختم ہوگئی۔ اب یہاں 23 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، جس کے بعد نتائج اعلان کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے یہاں ایگزٹ پول آنے شروع ہوگئے ہیں۔ ابتدائی رجحان میں Matrize ایگزٹ پول میں مہاراشٹرمیں مہایوتی حکومت بنتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں Matrize کے سروے میں این ڈی اے کو 150 سے 170 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس الائنس کو 130-110 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔
وہیں، مہاراشٹرمیں دیگرکو8 سے 10 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ ایگزٹ پول میں آگے کہا گیا کہ مہایوتی کی کل سیٹوں میں بی جے پی کو89 سے 101 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق، ایکناتھ شندے کی شیوسینا کو37 سے 45 سیٹیں اوراین سی پی (اجیت پوار) کو 17 سے 26 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔
جانکاری کے مطابق، شام 5 بجے تک مہاراشٹر میں کل 58.22 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ یہاں بھنڈارا ضلع میں سب سے زیادہ 65.88 اور ممبئی شہرمیں سب سے کم 49.07 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ووٹنگ کے دوران بیڈ اسمبلی حلقہ کے آزاد امیدواربالا صاحب شندے کی ہارٹ اٹیک آنے سے موت ہوگئی ہے۔ آج دن میں مہاراشٹر میں بڑے اداکار اور تاجرووٹنگ کرتے ہوئے نظرآئے۔ اس الیکشن میں مہایتی الائنس اور اپوزیشن الائنس مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) میں سیدھے ٹکر ہے۔ مہایتی پراقتدارمیں برقرار رکھنے کا دباؤ ہے تو ایم وی اے کو اقتدارمیں واپسی کی امید ہے۔
4140 امیدوارآزما رہے تھے قسمت
جانکاری کے مطابق، مہاراشٹر میں کل 288 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ یہاں ان سیٹوں پر کل 4140 امیدوار میدان میں تھے۔ جبکہ 2019 میں یہ تعداد 3,239 تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ، مہاراشٹر میں کل 97025119 کروڑ رائے دہندگان ہیں۔ جن میں 50022739 مرد رائے دہندگان اور 46996279 خواتین رائے دہندگان ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں کل 6101 ٹرانسجینڈر، 641425 معذور، مسلح افواج کے حاضر سروس ووٹرز کی تعداد 116170 ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…