-بھارت ایکسپریس
22 نومبرسے پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان 5 میچوں کی ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ اس بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لئے بی سی سی آئی نے ہندوستانی اسکواڈ میں کل 18 کھلاڑیوں کو جگہ دی ہے۔ وہیں، تین کھلاڑی ریزرو کے طور پر آسٹریلیا گئے ہیں۔ تاہم اس سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا ایک تیز گیند باز چوٹ کے سبب ہندوستان لوٹ آیا ہے۔ وہیں، اس کھلاڑی کے متبادل کے لئے بی سی سی آئی نے ایک دوسرے کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیج دیا ہے۔
سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا میں بڑی تبدیلی
بارڈر-گواسکرٹرافی کی شروعات سے پہلے تیز گیند باز خلیل احمد زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ خلیل احمد کواس سیریز کے لئے ریزرو کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم وہ چوٹ کے سبب ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ دراصل، خلیل احمد کو چوٹ لگ گئی تھی اور وہ نیٹس پر گیند بازی نہیں کر پا رہے تھے۔ ایسے میں میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہیں ہندوستان واپس بھیج دیا گیا۔ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ خلیل احمد آئی پی ایل آکشن سے پہلے سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنا منٹ میں کھیلیں گے یا نہیں، کیونکہ دہلی کیپٹلس نے انہیں ریلیز کردیا ہے۔
متبادل کے طور پر اس کھلاڑی کو ملی جگہ
خلیل احمد کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یش دیال کو ہندوستان کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یش دیال حال ہی میں جنوبی افریقہ دورے پر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کا حصہ تھے۔ تاہم انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ وہ جوہانسبرگ سے سیدھے پرتھ پہنچے ہیں۔ بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا یہ متبادل کی طرح ہے کیونکہ ہندوستانی ٹیم کو پریکٹس کے لئے مچیل اسٹارک کی طرح کا گیند باز چاہئے۔ دیال کو ایک ٹسٹ کھیلنا تھا، لیکن انہیں جنوبی افریقہ بھیج دیا گیا تھا۔ خلیل احمد اگرگیند بازی نہیں کر سکتے تواس کے یہاں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔
بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لئے ہندوستان کا اسکواڈ
روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھمنیو ایشورن، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سرفراز خان، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، آراشون، رویندر جڈیجہ، محمد سراج، آکاش دیپ، پرسدھ کرشنا، ہرشت رانا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…