قومی

Lok Sabha Elections Results: انڈیا الائنس کے تمام سینئر رہنما آج اور کل دہلی میں رہیں گے موجود، آگے کی حکمت عملی ہوگی تیار

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کی گنتی سے پہلے کانگریس نے انڈیا اتحاد کے اپنے تمام اتحادیوں سے ایک اہم اپیل کی ہے۔ کانگریس کی جانب سے اتحاد کے تمام سینئر لیڈروں کو کل رات یا پرسوں تک دہلی میں رہنے کو کہا گیا ہے۔کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اس پر مثبت موقف اپنایا ہے۔ اجلاس انتخابی نتائج کے بعد ہوگا۔ اگر نشستوں کی تعداد توقعات اور اندازوں کے مطابق نہیں آئی تو پھر مظاہرہ،پریس کانفرنس،صدر ہند سے ملاقات سمیت دیگر آپشنز پر بات کی جائے گی، جہاں الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

سینئر شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ اپوزیشن 4 جون کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج میں اکثریت حاصل کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر اپنے وزیر اعظم کے امیدوار کا اعلان کرے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ ہمارے پاس وزیر اعظم کے عہدے کے لیے بہت سے امیدوار ہیں لیکن بی جے پی کا کیا ہوگا؟  انڈیا اتحاد نتائج کے اعلان کے 24 گھنٹوں کے اندر اپنے وزیر اعظم کے امیدوار کا اعلان کرے گا۔

اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار نے کہا، ‘ہم پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ لیکن اس دوران ملک میں ووٹ ڈالنے کا عالمی ریکارڈ بنا۔ یہ ہماری جمہوریت کی مضبوطی ہے۔راجیو کمار نے کہا کہ ‘ہم نے  فرضی  خبروں کو روکا، لیکن خود پر حملے نہیں روک سکے۔’ کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا- حکیم لقمان کے پاس بھی شک کا حل نہیں تھا۔ کانگریس لیڈر نے ہفتہ کو کہا تھا – شاہ نے 150 کلکٹروں کو دھمکی دی ہے۔ پہلی بار پولنگ کے بعد تشدد کو روکنے کے لیے حساس مقامات پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فورسز آندھرا پردیش اور مغربی بنگال جیسے مقامات پر پولنگ کے بعد تشدد کو روکیں گی۔الیکشن کمشنر نے کہا کہ ‘ہم نے سوچا تھا کہ ہم پر زیادہ تر حملے باہر سے ہوں گے، لیکن ہم پر ملک کے اندر سے الزامات لگائے گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

6 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

6 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

7 hours ago