قومی

Muslims Voters in Lok Sabha Election 2024: کیا یوپی میں مسلمانوں نے بھی بگاڑا انڈیا الائنس کا کھیل؟ سروے میں بڑا انکشاف

Lok Sabha Election Results 2024: اترپردیش میں لوک سبھا الیکشن کے لئے ووٹنگ میں محض 12 گھنٹے کا وقت باقی ہے۔ اس سے پہلے یوپی میں عوامی پیٹرن سے متعلق بڑا انکشاف ہوا ہے۔ اس میں یہ سامنے آیا ہے کہ سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے دعووں کے برعکس اوبی سی اور مسلمانوں نے بھی پوری طرح سے ان کا ساتھ نہیں دیا ہے۔ حالانکہ بھارت ایکسپریس اردو اس نمبر کے بارے میں حتمی طورپر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

اے بی پی سی ووٹر کے سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ او بی سی رائے دہندگان نے این ڈی اے کو 45 فیصد، انڈیا الائنس کو 41 فیصد، بی ایس پی کو 10 فیصد، اور دیگر کو 4 فیصد ووٹ دیا ہے۔ اگرمسلمانوں کی بات کی جائے تو دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے این ڈی اے کو بھی 5 فیصد ووٹ دیا ہے۔ انڈیا الائنس کو 75 فیصد، بی ایس پی کو 12 فیصد، دیگر کو 8 فیصد ووٹ دیا ہے۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خواتین نے این ڈی اے کو 42 فیصد، انڈیا الائنس کو 35 فیصد، بی ایس پی کو 16 فیصد اور دیگر کو 7 فیصد خواتین نے ووٹ دیا ہے۔ ایس سی ووٹوں کی بات کی جائے تو این ڈی اے کو 36 فیصد، انڈیا الائنس کو 25 فیصد ، بی ایس پی کو 35 فیصد اور دیگر کو 4 فیصد ووٹ ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اب سوال اٹھتا ہے کہ ایس ٹی کا ووٹ کسے ملا؟ تو سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این ڈی اے کو 36 فیصد، انڈیا الائنس کو 38 فیصد اور بی ایس پی کو 20 فیصد ووٹ ملا ہے۔ جبکہ دیگر کے حصے میں 6 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

اعلیٰ ذات کی ووٹ کی بات کی جائے تو این ڈی اے کو 67 فیصد، انڈیا الائنس کو 22 فیصد، بی ایس پی کو 8 فیصد اور دیگر کے کھاتے میں تین فیصد ووٹ جانے کا اندازہ ہے۔ اس کے علاوہ سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این ڈی اے کو 72 فیصد، انڈیا الائنس کو 23 فیصد، بی ایس پی کو 4 فیصد اور دیگر ایک فیصد ٹھاکروں نے ووٹ کیا ہے۔

 دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یادو برادری نے 18 فیصد این ڈی اے، 70 فیصد انڈیا الائنس، 10 فیصد بی ایس پی اور 2 فیصد یادو کو ووٹ کیا ہے۔ جبکہ جاٹ رائے دہندگان میں 59 فیصد نے این ڈی اے، انڈیا الائنس کو 29 فیصد، بی ایس پی کو 11 فیصد اور دیگر کو ایک فیصد نے ووٹ دیا ہے۔ سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 44 فیصد کرمیوں نے این ڈی اے، 41 فیصد نے انڈیا الائنس، 8 فیصد نے بی ایس پی کو ووٹ دیا جبکہ 7 فیصد نے دیگر کو ووٹ دیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

2 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago