بین الاقوامی

Israel leaked documents Hamas-Iran Deal: ایران کی غلطی پڑ گئی بھاری، ورنہ دنیا کے نقش قدم سے غائب ہوجاتا اسرائیل!

اسرائیل کے دفاعی  وزیرنے ایک ایسا انکشاف کیا ہے، جس میں صرف دوسالوں میں اسرائیل کودنیا کے نقشے سے مٹانے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ اسرائیل کے ہاتھ ایک ایسا دستاویزلگا ہے، جس میں اسرائیل کے خاتمہ کے لئے حماس لیڈرایران سے پھروتی مانگی ہے۔ حالانکہ اس دستاویز سے متعلق کوئی حقیقت پر مبنی بات سامنے نہیں آسکی ہے، لیکن اسرائیلی وزیرکے دعوے سے یہ خبرمیڈیا میں آگئی ہے۔

وزیردفاع اسرائیل کیٹز نے اتوارکے روزایک خفیہ دستاویزکا انکشاف کیا، جس میں دکھایا گیا کہ حماس کے لیڈریحییٰ شنواراورمحمد دافع نے جون 2021 میں ایران کے آئی آرجی سی قدس فورس کمانڈراسماعیل کانی کوایک خط لکھا تھا، جس میں حماس کی اسرائیل پرحملہ کرنے کا منصوبہ بنانے کے لئے حمایت طلب کی گئی تھی اورایسے ہی ایک حملے کو7 اکتوبر، 2023 کو انجام دیا گیا۔ اسرائیل کیٹزنے ایک ویڈیوبیان میں کہا، ”میں پہلی باریہاں ایک دستاویزپیش کررہا ہوں، جوغزہ میں سینئرحماس افسران کی سرنگوں میں ملا تھا اوریحییٰ شنواراورمحمد دافع کے درمیان راست طورپررشتوں کواجاگر کرتا ہے، جواسرائیل کوبرباد کرنے کے حماس کے منسوبے کے لئے ایران کی حمایت کا حصہ ہے۔“

اسرائیل کو ختم کرنے کے لئے پیسے مانگنے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ خط میں وہ (حماس لیڈر) آئی آرجی سی کے قدس فورس کے کمانڈرسے اسرائیل کوختم کرنے کے لئے 500 ملین ڈالرکا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بڑے ٹارگیٹ کوپانے کے لئے، جس کے ذریعہ سے دنیا کا چہرہ بدل جائے گا۔ حماس نے ایران سے دوسال تک ہرماہ 20 ملین ڈالرکا مطالبہ کیا تھا۔

ایران ہوا پیسے دینے کے لئے تیار

اسرائیل کیٹزنے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آئی آرجی سی میں فلسطینی ڈویژن کے چیف سعید آزادی نے حماس کی اس گزارش کوقبول کرلیا تھا اورانہیں جواب دیا کہ ایران، اپنی مشکل اقتصادی حالات اورآپ کی مشکل معاشی صورتحال اورایرانی اقتدارکی بدحالی کے باوجود ہم حماس کو رقم دینا جاری رکھیں گے۔ کیونکہ اسرائیل اورامریکہ کے خلاف جدوجہد ایرانی اقتدارحکومت کی اعلیٰ ترجیح ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

49 minutes ago

Saurabh Bhardwaj: حکومت سے سوال کرنا ہتک عزت نہیں، عدالت سے پرویش ورما کو جھٹکا، سوربھ بھاردواج کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…

52 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

3 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago