بین الاقوامی

US Supreme Court rejects Tahawwur Rana’s plea to stay extradition to India: ممبئی دہشت گرانہ حملوں کے لیے ہندوستان کو مطلوب تہور رانا کو بڑا جھٹکا، امریکی سپریم کورٹ نے مسترد کی ہندوستان کے حوالے کرنے پر روک لگانے کی درخواست

پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر تہور رانا کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے، جو 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ہندوستان کو مطلوب ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت میں امریکی سپریم کورٹ نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ملزم تہور رانا کو ہندوستان کے حوالے کیے جانے پر روک لگانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری 64 سالہ رانا اس وقت لاس اینجلس کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں قید ہے۔ تہور رانا نے 27 فروری کو سپریم کورٹ آف یو ایس کی ایسوسی ایٹ جسٹس ایلینا کاگن اور نائنتھ سرکٹ کے لیے سرکٹ جسٹس کے ساتھ ایک ’’ایمرجنسی ایپلی کیشن فار سٹی پینڈنگ لٹیگیشن آف رٹ آف ہیبیس کارپس‘‘ جمع کرائی تھی۔

پچھلے مہینے کے شروع میں کاگن نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد رانا نے اس کی تجدید کی درخواست کی تھی اور یہ بھی درخواست کی تھی کہ تجدید کی درخواست چیف جسٹس رابرٹس کو بھیجی جائے۔ پیر کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تہور رانان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس سال فروری میں امریکہ کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 26/11 حملوں کے ایک اہم ملزم کی حوالگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا تھا ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میری انتظامیہ نے بھارت میں انصاف کا سامنا کرنے کے لیے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے سے تعلق رکھنے والے سازش کرنے والوں میں سے ایک (تہور رانا) اور دنیا کے انتہائی برے لوگوں میں سے ایک کی حوالگی کی منظوری دے دی ہے۔ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

5 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

2 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago