قومی

Lok Sabha Election Results 2024: لوک سبھا الیکشن کے ابتدائی رجحانات میں این ڈی اےکو سبقت، انڈیا الائنس دے رہا ہے مضبوط ٹکر

لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں انڈیا الائنس کو سبقت مل گئی ہے اور این ڈی اے پیچھے ہوگئی ہے۔ اترپردیش میں بھی انڈیا الائنس نے سبقت حاصل کرلی ہے اور بی جے پی کے لئے یہ بڑا جھٹکا لگا ہے۔ 543 سیٹوں کے ابتدائی رجحان سامنے آگئے ہیں۔ اس میں انڈیا الائنس کو 280 سیٹیں ملتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ جبکہ این ڈی اے الائنس کو 229 سیٹیں مل رہی ہیں۔ اس طرح سے انڈیا الائنس اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ یوپی میں انڈیا الائنس 48 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ این ڈی اے الائنس 32 سیٹوں پرآگےچل رہی ہے۔ اترپردیش میں راہل اوراکھلیش کی جوڑی رنگ لاتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، یوپی کے وارانسی میں وزیراعظم نریندر مودی بھی پیچھے ہوگئے ہیں۔ وارانسی میں کانگریس امیدوار اجے رائے کو 11480 ووٹ ملے ہیں جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کو 5257 ووٹ ملے ہیں۔ اس طرح سے اجے رائے 6223 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی کا وارانسی سے پیچھے ہونا بہت بڑی خبر ہے۔

شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کی جگہ پرگرمی سے بچاؤکے بھی پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ گنتی کے مقام پرپینے کے پانی کی سہولت کے لئے انتظامیہ نے مختلف مقامات پرپانی کا بھی انتظام کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق، ووٹوں کی گنتی سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گنتی کے مقام پرانتظامات کے حوالے سے افسران کی ذمہ داریاں طے کردی گئی ہیں۔ ووٹوں کی پرامن، منصفانہ اورشفاف گنتی کے لیے تمام انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے لوک سبھا الیکشن سے متعلق تمام ایجنسیوں اور نیوز چینلس کی طرف سے جاری ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو مکمل اکثریت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ایگزٹ پول کے اعدادوشمار سے متعلق برسراقتدارپارٹی کے کچھ لیڈران کا دعویٰ ہے کہ یہ ایگزٹ پول درست ثابت ہوگا، وہیں کچھ لیڈران کا دعویٰ ہے کہ آج نتائج آنے کے بعد این ڈی اے کی سیٹیں مزید بڑھ جائیں گی۔ وہیں، دوسری طرف اپوزیشن کے لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ ایگزٹ پول کے اعدادوشمار غلط ثابت ہوں گے اور انڈیا الائنس 295 سے زیادہ سیٹیں جیت کرحکومت بنائے گی۔

کانگریس نے ووٹوں کی گنتی کے دن ممکنہ بدعنوانی سے متعلق دو ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے کارکنان کواحکامات دیئے ہیں کہ سبھی کو محتاط رہنا ہے اوراگران کو کوئی دھاندلی نظرآتی ہے تو وہ اس کا ویڈیو بناکرہیلپ لائن نمبرپر بھیجیں۔ اس سے متعلق ایک بڑی لیگل ٹیم بھی سیٹ اپ کی گئی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی ای ڈی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو گزشتہ جمعہ…

1 hour ago

Ornate Jewels: :آرنیٹ جیولز ،زیورات: جذبہ، دستکاری، اور خوبصورتی کا سفر

ہمارا عزم، 'زینت،' خوبصورتی، عیش و عشرت، اور اپنے آپ کو بے وقت کے ساتھ…

1 hour ago

Asaduddin Owaisi On PM Modi Russia Visit: پی ایم مودی کے روس پہنچنے پر اسدالدین اویسی نے کیا یہ بڑا مطالبہ

روس دورے پر پہنچے وزیراعظم مودی سے اسدالدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ انہیں جنگی…

3 hours ago

Bigg Boss OTT 3: ’میں گھر جانا چاہتی ہوں…‘ وشال کے کمنٹ پر کرتیکا ملک نے کہی یہ بڑی بات

وشال کے تبصرہ پرکرتیکا ملک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب…

3 hours ago