بھارت ایکسپریس۔
I.N.D.I.A Alliance PM Face: لوک سبھا الیکشن 2024 کے آخری دو مرحلے بچے ہیں۔ 4 جون کو الیکشن کے نتائج سبھی کے سامنے ہوں گے۔ اگراپوزیشن الائنس کو اکثریت ملتی ہے تو اس کی طرف سے وزیراعظم کا چہرہ کون ہوگا، اس سے متعلق قیاس آرائی مسلسل کی جارہی ہیں۔ معاملے پر جب کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش سے سوال پوچھا گیا کہ اپوزیشن کی طرف سے راہل گاندھی وزیراعظم کا چہرہ ہوں گے تو انہوں نے کہا کہ ایک عمل کے تحت وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا، “یہ افراد کے درمیان بیوٹی کانٹیسٹ نہیں ہے۔ ہم ایک پارٹی پرمبنی جمہوریت ہیں۔ سوال یہ ہے کہ مینڈیٹ کس پارٹی یا اتحاد کو ملے گا۔ پارٹیوں کواکثریت ملتی ہے۔ پارٹی انتخاب کرتی ہے۔ پارٹی اپنا لیڈر منتخب کرتی ہے اور وہ لیڈر وزیراعظم بنتا ہے۔
‘جیسے 2004 میں چنا تھا، ویسے ہی اس بار بھی منتخب کریں گے وزیراعظم’
جے رام رمیش نے کہا، “2004 میں 4 دن کے اندر منموہن سنگھ کے نام کا اعلان ہوگیا تھا۔ اس بار 4 دن بھی نہیں لگیں گے۔ 2 دن کے اندر وزیراعظم کے نام کا اعلان ہوگا۔ اراکین پارلیمنٹ مل کر منتخب کریں گے۔ یہ ایک عمل ہے۔ ہم شارٹ کٹ میں یقین نہیں رکھتے۔ یہ مودی کا طریقہ کار ہوسکتا ہے۔ ہم مغرور نہیں ہیں۔ 2 دن بھی نہیں، کچھ ہی گھنٹوں میں وزیراعظم کے نام کا اعلان ہوجائے گا۔ سب سے بڑی پارٹی کا امیدوار ہی وزیر اعظم ہوگا۔ یہ ویسے ہی ہوگا جیسے 2004 میں ہوا تھا۔”
‘اترپردیش سے ملے گا زبردست مینڈیٹ’
اس سے پہلے جے رام رمیش نے منگل (21 مئی) کو کہا تھا کہ 4 جون کو لوک سبھا الیکشن میں 2004 جیسا ماحول دیکھنے کو ملے گا۔ کیونکہ انڈیا بلاک کو واضح مینڈیٹ ملنے جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ الائنس کی مضبوط کارکردگی کا ایک بنیادی عنصر ہے کہ شمالی ریاست میں بہت متاثر کن تبدیلی آئے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…