علاقائی

Lok Sabha Election 2024: ‘اگر دہلی میں تمام اختلافات بھلا دیے جائیں…’، سچن پائلٹ نےکی بڑی پیشن گوئی

راجستھان کی تمام 25 سیٹوں پر دو مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ اب ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ سمیت کانگریس کے سبھی سینئر لیڈران مختلف ریاستوں میں اس محاذ کی قیادت کر رہے ہیں۔ ادھر دہلی کے چھتر پور اسمبلی حلقہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے ‘انڈیا’ اتحاد کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

سچن پائلٹ نے کہا کہ ‘ہم سب مختلف پارٹیوں سے ہیں۔ جب بھی کوئی ڈیل یا اتحاد ہوتا ہے تو یہ کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ کوئی بھی جماعت اپنی سیاسی گرفت چھوڑنا نہیں چاہتی۔ کانگریس ہو یا عام آدمی پارٹی ، ہم نے اپنے تمام اختلافات بھلا کر یہ اتحاد بنایا ہے اور ملک کے لیے سیٹیں تقسیم کی ہیں اور 4 جون کو انڈیا اتحاد کو جیتنا ہے۔ پھر کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم تین لڑیں، آپ چار لڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘بی جے پی لیڈر اپنی تقریروں میں کہتے ہیں کہ این ڈی اے 300، 400، 500 کو پار کر رہے ہیں، جب آپ چار سو پار کر رہے ہیں تو پھرآپ الیکشن کیوں کروا رہے ہیں۔ جن ریاستوں میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے، وہاں کانگریس بی جے پی سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پرپچیس مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ نتائج کا اعلان 4جوکووٹوں کی گنتی کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے پہلے سچن پائلٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ راجستھان میں کانگریس بی جے پی سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ اس کے علاوہ یوپی میں انڈیا اتحاد کو اکثریت ملے گی۔ پائلٹ نے ہریانہ میں 7-8 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہار اور مہاراشٹر میں زیادہ تر سیٹیں جیتیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

18 minutes ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

9 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

10 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

10 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

11 hours ago