قومی

Lok Sabha Elections 2024: اجمل قصاب کو الیکشن نے کردیا زندہ، پی ایم مودی نے اجمل قصاب اور ووٹ جہاد کاذکر کرکے مانگا ووٹ

ملک میں جاری عام انتخابات کے بیچ پی ایم مودی اب پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب اور ووٹ جہاد کا ڈر رکھا کر ووٹ مانگنے لگے ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ملک ‘ووٹ جہاد’ سے چلے گا یا ‘رام راجیہ’ سے۔ مدھیہ پردیش کے کھرگون میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اپوزیشن  کی کانگریس پارٹی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کے ارادے بہت خطرناک ہیں اور ان کی طرف سے ‘ووٹ جہاد’ کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہندوستان تاریخ کے ایک نازک موڑ پر ہے۔ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ملک ووٹ جہاد پر چلے گا یا رام راجیہ پر۔

پی ایم مودی نے کہاکہ اپوزیشن کے انڈیا اتحاد کے شراکت داروں کو لوگوں کی قسمت کی فکر نہیں ہے۔وہ اپنے خاندانوں کو بچانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ جیسے ہی انہوں نے اپوزیشن کے ایجنڈے کو بے نقاب کیا، اپوزیشن نے ان کے خلاف اپنی پوری ‘گالی کی ڈکشنری’ خالی کر دی ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ‘آپ کے ووٹ نے ہندوستان کو دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بنا دیا ہے، آرٹیکل 370 (جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا) کو ہٹا دیا ہے، ایک قبائلی خاتون کو ملک کا صدر بنا دیا ہے اور آپ کا ووٹ بھارت میں 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔انہوں نے کہا، ”آپ کے ووٹ نے ایودھیا میں بھگوان رام کے عظیم مندر کی تعمیر کے 500 سالہ انتظار کو ختم کر دیا۔

پی ایم مودی نے اپنے اس انتخابی ریلی میں کئی بار پاکستان کا نام لیا ۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان میں دہشت گرد ہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان کررہا ہے تووہیں کانگریس یہاں مودی کے خلاف ووٹ جہاد کا اعلان کررہی ہے۔ وہیں پی ایم ودی نے مہاراشٹر کے احمد نگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اجمل قصاب کا ذکر کیا اور کہا کہ کانگریس ممبئی حملے کا دہشت گرد اجمل قصاب کو کلین چٹ دے رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کانگریس اس حملے پر پاکستان کو بھی کلین چٹ دے رہی ہے۔کانگریس پارٹی آج دہشت گردوں کو بے قصور ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کررہی ہے۔یہ کانگریسی اجمل قصاب کی حمایت کررہے تھے،اس وقت وزیرخارجہ رہے گاندھی پریوار کے قریبی وزیر نے بھی قصاب کو بے قصور بتادیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pappu Yadav On Shahabuddin: شہاب الدین کو انصاف نہیں ملا، سیوان میں حنا شہاب کیلئے ووٹنگ مانگنے سیوان جائیں گے پپو یادو

پپو یادو نے کہاکہ میں نے رائے بریلی اور امیٹھی کے کئی گاؤں کا دورہ…

11 mins ago

Lok Sabha Election 2024: پریاگ راج میں کشمیر کو لے کر امت شاہ کا بڑا دعویٰ، پاک مقبوضہ کشمیر کا بھی کیا ذکر

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے…

1 hour ago

PM Modi RoadShow In Purulia:بنگال پہنچنے وزیر اعظم کو دیکھنے پوریلیا میں جمع ہوئے لوگ ، ہر طرف مودی-مودی نعرے کی گونج

مودی کے تئیں عام لوگوں کا جنون آج ایک بار پھر اس وقت دیکھنے میں…

3 hours ago