ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جان اس وقت خطرے میں پڑگئی جب ان کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کواچانک سے ہارڈ لینڈنگ کی ضرورت پیش آگئی ۔ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی اور موسم کی خرابی کی وجہ سے غیر مناسب جگہ پر ایمرجنسی لینڈگ کرائی گئی ،اس دوران صدر کے قافلے سے رابطہ منقطع ہونے کی بھی خبر سامنے آگئی اور قریب پانچ گھنٹے بعد بھی ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ موسم انتہائی خراب ہے ریکسیو ٹیم کو پہنچنے میں کافی دقت آرہی ہے۔تہران میں ایرانی صدر کی جان کی حفاظت کیلئے دعائیہ مجلس بھی شروع ہوچکی ہے۔
اس پورے معاملے پر ایران کے وزیرداخلہ وحیدی نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ صدر رئیسی کے قافلے کو حادثہ پیش آیا اور موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کرائی گئی ۔تب سے ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے ، اس ہیلی کاپٹر میں ابراہیم رئیسی کے علاوہ ایران کے وزیرخارجہ، آزربائیجان ایسٹ کے گورنر اور تبریز کے امام بھی سوار تھے۔ ان میں سے کسی سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ ان تمام کی تلاش جاری ہے اور ان کیلئے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…