قومی

Brij Bhushan Sharan addressed UP minister A K Sharma as CM: یوگی آدتیہ ناتھ کو ہٹاکر اس لیڈر کو بی جے پی بنا سکتی ہے یوپی کا وزیراعلیٰ، برج بھوشن کے بیان سے قیاس آرائی ہوگئی تیز

لوک سبھا انتخابات کے لیے ملک بھر میں انتخابی مہم جاری ہے۔ اس دوران یوپی کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے ایم پی برج بھوشن سنگھ نے ایک ایسی بات کہی جس سے سیاسی ہلچل مچ گئی۔ انہوں نے غلطی سے اتر پردیش کے وزیر توانائی اے کے شرما کو وزیر اعلیٰ کہہ کر مخاطب کیا۔ اب عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اس پر تنقید کی ہے۔اتر پردیش کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ کے لیے 20 مئی کو پانچویں مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ بی جے پی نے موجودہ ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کی جگہ ان کے چھوٹے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ ایسے میں دو دن پہلے یعنی 17 مئی کو یوپی کے وزیر توانائی اے کے شرما کرن بھوشن کی مہم چلانے گونڈہ پہنچے تھے۔ برج بھوشن ان کے استقبال کے لیے اسٹیج پر پہنچے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ  وہ جوکرن بھوشن سنگھ کو آشیرواد دینے آئے ہیں۔ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اے کے شرما کا خیرمقدم کرتا ہوں۔برج بھوشن نے اپنے اس بیان کو بعد میں درست بھی نہیں  کیا اور اپنی بات کہتے چلے گئے۔اب  ان  کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہونے لگی ہے جس پر قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔

وہیں دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا ممبر  سنجے سنگھ نے برج بھوشن شرن سنگھ کے اس بیان پر طنز کیا ہے۔ راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر برج بھوشن شرن سنگھ کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘تو کیا یوپی کے اگلے وزیر اعلی کا نام طے ہو گیا ہے؟ مطلب صاف ہے کہ یوگی کو ہٹا کر اے کے شرما کو سی ایم بنانے کی تیاری ہے، لیکن کیشو موریہ نمبر میں تھے، ان کا کیا بنے گا؟

برج بھوشن سنگھ اور سی ایم یوگی کے درمیان تعلقات

قابل ذکر ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان تعلقات کو لے کر خبریں آتی رہتی ہیں۔ کچھ دن پہلے ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں برج بھوشن سنگھ سے یوگی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں مجھ سے بات نہیں کی۔ نہ میں نے بات کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی اس نے مجھے بلایا۔مانا یہ جارہا ہے کہ دونوں کے تعلقات ٹھیک نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

4 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago