وزیر اعظم نریندر مودی اور این ڈی اے کو اس بار لوک سبھا انتخابات میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا یقینی ہے۔ اس بار عوام میں ان کی کوئی لہر نہیں ہے۔ راہل گاندھی 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے الیکشن جیت کر وزیر اعظم کے عہدے کے سب سے مضبوط دعویدار ہوں گے۔ رائے بریلی نے ہمیشہ ملک کو ایک وزیر اعظم دیا ہے۔ یہ بات سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہی۔ انہوں نے اتوار (19 مئی) کو پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ایم گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں۔ جبکہ اسمرتی ایرانی کو انا کی ملکہ قرار دیا ہے۔
پپو یادو نے پی ایم مودی پر کیا کہا؟
پپو یادو نے کہاکہ میں نے رائے بریلی اور امیٹھی کے کئی گاؤں کا دورہ کیا ہے۔ میں اپنے تجربے سے کہہ رہا ہوں کہ ملک کے لوگوں نے بی جے پی مسترد کر دیا ہے۔ پی ایم گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں۔ انہیں رام پر یقین تھا۔ پہلے انہیں ہنومان جی نے کرناٹک میں ان کو ہرایا ،اس بار اگر کوئی نیا کھیل یا نئی چال نہیں چلی گئی تو ان کی رخصتی یقینی ہے۔پپو یادو نے یہ بھی کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بقیہ مراحل میں ہم اور ہمارے دوست سیوان میں حنا شہاب، پاٹلی پترا میں میسا بھارتی، پٹنہ صاحب میں انشول ابھیجیت، سارن میں روہنی آچاریہ، بکسر میں انیل چودھری کیلئے مہم چلائیں گے۔
‘شہاب الدین صاحب کو انصاف نہیں ملا’
پپو یادو نے مرحوم شہاب الدین اور ان کی اہلیہ حنا شہاب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جن حالات میں شہاب الدین کی موت ہوئی وہ مشکوک ہے۔ ان کو انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے آر جے ڈی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کے اپنے لوگوں نے بھی انصاف کے لیے نہیں لڑائی لڑی۔ وہ پہلے آدمی تھے جنہیں اپنی آبائی زمین کی مٹی نصیب نہیں ہوئی ۔اس لیے سیوان کے عوام حنا شہاب کو ووٹ دیں۔پپو نے کہا کہ سیوان کے تمام لیڈر اور بہار کے تمام دوست وہاں جائیں گے اور شہاب الدین کو انصاف دلائیں گے۔ میری ضرورت پڑی تو ہم بھی جائیں گے۔ سیوان کا فیصلہ خاندانی ہے۔ جب تک زندہ ہوں شہاب الدین صاحب کے خاندان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…