بھارت ایکسپریس۔
بہارمیں پورنیا لوک سبھا سیٹ سے متعلق کانگریس لیڈرپپو یادو کی ضد اب بھی برقرارہے۔ وہ اس سیٹ پرالیکشن لڑنے کے لئے بالکل ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک بارپھر آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو سے گہارلگائی ہے۔ پپویادو نے کہا کہ اتحاد کی مفاد کی خاطروہ پھرسے غورکریں اوراسے کانگریس کے لئے چھوڑ دیں۔
دیررات کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا کہ بہارمیں انڈیا الائنس کے بڑے بھائی آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو جی سے دوبارہ گزارش ہے کہ وہ اتحاد کی مفاد کے خاطرپورنیہ سیٹ پرازسرغورکریں، کانگریس کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا، ’’پورے ملک میں پھیلے پورنیا لوک سبھا علاقے کے ساتھی میری پرچہ نامزدگی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، ان کی سہولت کے لئے پورنیا کی معززعوام کے ذریعہ تجویزکی گئی نامزدگی کی تاریخ 2 اپریل کی جگہ 4 اپریل ہوگیا ہے۔ آپ سب اس میں شامل ہوں، دعائیں دیں!‘
پورنیا سیٹ میں کانگریس کا پرچم لہرائیں گے
واضح رہے کہ پپویادو مسلسل یہ کہتے آرہے ہیں کہ دنیا چھوڑدیں گے، لیکن پورنیا نہیں چھوڑیں گے۔ تین دن پہلے انہوں نے ایک نعرہ دیا تھا، ’سیمانچل کوسی جیت کرملک میں کانگریس سرکار بنائیں گے، پورنیا میں کانگریس کا جھنڈا لہرائیں گے، راہل گاندھی کو وزیراعظم بنائیں گے۔‘
پورنیا سے آرجے ڈی نے بیما بھارتی کو بنایا امیدوار
واضح رہے کہ پورنیا سیٹ سے متعلق لالو پرساد یادو سے ایک دوبارلالو پرساد یادو سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس کے باوجود بھی یہ سیٹ پپویادو کو نہیں ملی۔ یہ سیٹ آرجے ڈی نے اپنے کوٹے میں رکھی ہے۔ لالوپرساد یادو نے کچھ دن پہلے جے ڈی یو سے آرجے ڈی میں شامل ہوئیں بیما بھارتی کو یہاں سے اپنا امیدواربنایا ہے۔ بیما بھارتی کو ٹکٹ ملنے کے بعد پپویادومزید جارحانہ نظرآرہے ہیں اوراس سیٹ پرڈٹے ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
مہنت دیویندر سنگھ شاستری نے کہا کہ جو بھی پریاگ راج آتا ہے وہ نیکی…
ریٹیل میوچل فنڈز کے زیر انتظام اثاثے دسمبر 2024 میں 39,91,313 کروڑ تک پہنچ گئے،…
شاید اکھلیش جی کو نہیں معلوم کہ ان کی حکومت نے مہا کمبھ کا بھی…
سنبھل معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…