قومی

National Vice President of RLD resigned: آر ایل ڈی میں بڑھی ناراضگی، پارٹی کے قومی نائب صدر نے جینت چودھری کو بھیجا استعفیٰ

National Vice President of RLD resigned: لوک سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ پہلے اور دوسرے مرحلے کے دوران مغربی یوپی میں زیادہ تر سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ گزشتہ چند انتخابات کے دوران ان علاقوں میں این ڈی اے کافی مضبوط رہی ہے۔ اب آر ایل ڈی این ڈی اے میں داخل ہو گئی ہے۔ اتوار کو میرٹھ میں پی ایم نریندر مودی کی ریلی کے دوران اسٹیج پر جینت چودھری بھی موجود رہے۔ لیکن اب این ڈی اے اتحاد میں آنے کے بعد جینت چودھری کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

آر ایل ڈی کے قومی نائب صدر شاہد صدیقی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی جینت چودھری کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے یہ معلومات سوشل میڈیا کے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ‘کل میں نے راشٹریہ لوک دل کی رکنیت اور قومی نائب صدر کے عہدے سے اپنا استعفیٰ قومی صدر جینت سنگھ کو بھیج دیا ہے۔’

جینت چودھری سے کیا اظہار تشکر

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، ‘آج جب ہندوستان کا آئین اور جمہوری ڈھانچہ خطرے میں ہے، خاموش رہنا گناہ ہے۔ میں جینت جی کا شکر گزار ہوں لیکن بھاری دل کے ساتھ میں خود کو آر ایل ڈی سے دور کرنے پر مجبور ہوں۔ ہندوستان کا اتحاد، سالمیت، ترقی اور بھائی چارہ سب کو عزیز ہے۔ اسے بچانا ہر شہری کی ذمہ داری اور فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Mukhtar Ansari Death: شیر کو پنجرے میں قید کر کے دھوکے سے مار ڈالا… مختار کی موت پر یوپی پولیس کانسٹیبل نے لگایا واٹس ایپ اسٹیٹس

سابق آر ایل ڈی لیڈر نے ایک اور پوسٹ میں لکھا، ‘میں نے اپنا استعفیٰ راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری کو بھیج دیا ہے۔ میں خاموشی سے ملک کے جمہوری ڈھانچے کو ختم ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ میں جینت سنگھ جی اور آر ایل ڈی میں اپنے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں۔ شکریہ۔’

آپ کو بتا دیں کہ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دینے کے بعد جینت چودھری نے این ڈی اے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ این ڈی اے اتحاد میں آر ایل ڈی کو دو لوک سبھا سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں پارٹی کو ایک ایم ایل سی سیٹ بھی دی گئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago