قومی

Cyclone Biparjoy: گجرات سے 280 کلومیٹر دور ہے بپر جوائے طوفان، محکمہ موسمیات نے بتایا: کتنی ہوگی تباہی، کتنا ہوگا نقصان

Cyclone Biparjoy: سمندری طوفان بپرجوائے بحیرہ عرب سے ہندوستان کے مغربی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ جمعرات (15 جون) کو گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا، جس کے لیے ایجنسیاں الرٹ پرہیں۔ اس دوران طوفان کے بارے میں ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے موہاپاترا نے بتایا ہے کہ بپرجوائے طوفان کی رفتار گزشتہ چھ گھنٹوں میں کم ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بپرجوائے طوفان اس وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گجرات کے جاکھاؤ پورٹ سے 280 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان کی رفتار گزشتہ 6 گھنٹوں میں کم ہوئی ہے اور یہ تقریباً مستحکم ہے۔

بیپرجوائے جمعرات کو سوراشٹر پہنچے گا
موہا پاترا نے بتایا کہ موجودہ پیشین گوئی کے مطابق یہ 15 تاریخ کی شام کو ایک بھاری طوفان کی شکل میں سوراشٹرا اور کچھ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس دوران ہوا کی رفتار 125-135 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی جو 150 کلومیٹر بھی ہو سکتی ہے۔ طوفان کی رفتار کچھ میں زیادہ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ ماہی گیروں کو شمال مشرقی بحیرہ عرب سے 15 تاریخ تک دور رہنے کو کہا گیا ہے۔ آج بدھ کو سوراشٹرا اور کچھ میں موسلادھار بارش ہوگی۔ جمعرات کو بھی کچھ ، دیو بھومی دوارکا، جام نگر میں موسلادھار بارش ہوگی۔ طوفان کا اثر جمعرات کو زیادہ سے زیادہ رہے گا۔ اگلے دن 16 تاریخ کی صبح اس کی رفتار 85 کلومیٹر رہ جائے گی۔ یہ طوفان 17 تاریخ کو راجستھان میں داخل ہوگا لیکن تب تک اس کی رفتار بہت کم ہوگی۔

طوفان سے کتنی تباہی ہوگی؟
آئی ایم ڈی نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے کچے مکانات گر سکتے ہیں۔ بڑے درختوں کے گرنے کا بھی خطرہ ہے۔ بجلی کے کھمبے اور مواصلاتی لائنوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ماہی گیروں اور کشتیوں کو سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔ سیاحوں کو بھی محفوظ جگہ پر رہنے کو کہا گیا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے تینوں افواج کے سربراہان سے کی بات

بپرجوائے طوفان کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ بھی کافی متحرک ہیں ۔ انہوں نے تینوں افواج کے سربراہان سے بات کی ہے ار تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔ بپرجوائے کے حوالے سے فضائیہ اور بحریہ کے ساتھ ساتھ آرمی پوری طرح کمربستہ ہے ۔ ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے پوری طرح سے تیاری کرلی گئی ہے۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم نے تینوں  افواج کے چیف سے بات کرکے ان کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ہے اور ہم اس پر کافی مطمئن ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago