علاقائی

Chaudhary Charan Singh International Airport: لکھنؤ ایئر پورٹ پر کسٹم افسران کی بڑی کامیابی، 1.07 کروڑ کے اشیاء کی بر آمد گی ساتھ دو نوجوان گرفتار

لکھنؤ ایئر پورٹ پر کسٹم افسران کو آج  بڑی کامیابی ملی ہے، افسران نے 1.07 کروڑ کا سونا بر آمد کیا ہے، افسران نے 1.07 کروڑ روپیے کی مالیت  کا سونا بر آمد کر نے کے علاوہ  اس معاملہ سے جڑے دو نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ افسران نے مجموعی طورپر 1.731 کلو سونا ضبط کیا ہے۔ کسٹم کے افسران کا کہنا ہے کہ گرفتار شُدہ ملزمین اسے زیر جام چھپا کر لا رہے تھے۔ دونوں ملزموں کو پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے اور پولیس اب ان دونوں ملزمین سے کئی معاملوں کے متعلق پوچھ گچھ  کر رہی ہے۔ کسٹم کے افسران نے میڈیا  کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی دونوں ملزمین کو پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے  اور اس پورے معاملہ کی جانچ کی جائے گی۔

ریاست اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر کسٹم کے افسران نے کروڑوں روپیہ کے سونے کے ساتھ  دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔ شارجہ سے آنے والے دو نوجوانوں سے 1.731 کلو سونا برآمد کیا گیا ہے ۔ شارجہ سے انڈیگو کی فلائٹ  6ای۔1424 سے دونوں نوجوان لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی  ایئر پورٹ آئے تھے۔ سونا دو مسافروں کے قبضہ سے بر آمد ہوا ہے ۔

بتا یاجارہا ہے کہ ایئرپورٹ پر جانچ کے دوران پانچ افسران کو دونوں نوجوانوں پر شک ہوا۔ اس کے بعد جب ان دونوں نوجوانوں کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضہ سے ایک کلو سے زیادہ سونا نکلا ۔ اتنے بڑے پیمانے پر دو نوجوانوں کے قبضے سے سونا نکلنے کے  بعد کسٹم افسران حیران و شُسدر رہ گئے ۔ کسٹم کے اسسٹنٹ کمشنر اینڈریو ہک نے میڈیا کو بتایاکہ فی الحال اس پورے معاملہ کی جانچ چل رہی ہے ۔ ملزمین کوپولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے اور دونوں ملزمین سے اس معاملہ کے تعلق سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

11 hours ago