بھارت ایکسپریس۔
خواتین پہلوانوں کے ذریعہ کشتی فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ پر لگائے گئے الزامات کے معاملے میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کولگتا ہے کہ آپ ایک سوچی سمجھی سازش کے شکار ہیں، تو اس مسئلے پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کانگریس پارٹی کی سازش کے شکار ہیں۔
دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق، اس معاملے میں درج ایف آئی آر کے معاملے میں آئندہ دو تین دنوں کے اندرہی چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔ نئی دہلی کے تحت کناٹ پلیس تھانہ میں برج بھوشن سنگھ سمیت کچھ دیگرملزمین کے خلاف ایک نابالغ پہلوان لڑکی سمیت کل 6 خواتین پہلوانوں کے ذریعہ معاملہ درج کروایا گیا تھا، جس کے بعد اس ہائی پروفائل معاملے میں دہلی پولیس کے ذریعہ بنائی گئی ایک ایس آئی ٹی کی ٹیم معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
ریسلنگ فیڈریشن کشتی فیڈریشن کے سابق صدربرج بھوشن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کی ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں تفتیش کے لئے ثبوت جمع کرنے کے لئے دہلی پولیس کی ٹیم ہریانہ، پنجاب، دہلی، اترپردیش، جھارکھنڈ سمیت کئی ریاستوں کا دورہ کرچکی ہے اور درجنوں لوگوں کا بیان درج کرچکی ہے۔ ثبوتوں کو جمع کرنے کے دوران دہلی پولیس کے سامنے کئی طرح کے چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ یہ معاملہ کئی سال پرانا ہے۔ سالوں پرانا معاملہ ہونے کے سبب ویڈیو فوٹیج اور ان ثبوتوں کو جمع کرنا اور الزام کو ثابت کرنا بڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔
اس معاملے میں ایک اور بڑی پریشانی یہ بھی ہے کہ ایک متاثرہ نے اپنے ساتھ بیرون ملک میں جنسی استحصال سے متعلق معاملے کی شکایت کی تھی۔ لہٰذا اس معاملے میں تفتیش کا دائرہ انڈونیشیا، بلغیریا، منگولیا، قزاقستان میں ہوئے کشتی ٹورنا منٹ سے متعلق جانکاریاں بھی کھنگالی جا رہی ہیں اور متعلقہ افسران سے وابستہ افراد کے بیانات کو درج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…