قومی

Muslims Reservation: مسلمانوں کو ریزرویشن دینے پر لالو کا بیان منڈل کمیشن کی روح کی خلاف ورزی ہے: جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی

نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو یادو کے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے حق میں بیان پر تنقید کرتے ہوئے جنتا دل (یونائیٹڈ) نے منگل کے روز کہا کہ ان کا موقف وہاں کے آئین کی بنیادی روح کے ساتھ ساتھ منڈل کمیشن کی رپورٹ کی بھی خلاف ورزی ہے۔ جے ڈی (یو) کے ترجمان کے سی تیاگی نے کہا کہ اس طرح کا بیان پسماندہ طبقات کے خلاف سازش کے مترادف ہے جو سماجی اور تعلیمی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرساد کا بیان قابل مذمت ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد جیسا شخص جو منڈل کمیشن کی رپورٹ کو نافذ کرنے کی تحریک کا حصہ تھا، ایسا بیان دے رہا ہے۔

تیاگی نے کہا کہ کمیشن نے ہندوؤں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریزرویشن کا فائدہ دینے کے لیے مذہب کبھی بھی معیار نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’مسلمانوں کو ضرور ملنا چاہئے ریزرویشن‘، سیاسی بیان بازی کے دوران لالو پرساد یادو نے دیا بڑا بیان

بتا دیں کہ لالو پرساد نے پٹنہ میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ مسلمانوں کو ریزرویشن کا فائدہ دینے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرکے ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے۔

 

لالو پرساد یادو نے بی جے پی پرکی تنقید

اس سے پہلے لالو پرساد یادو نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھ کر بی جے پی پرتنقید کی تھی۔ لالو یادو نے لکھا کہ یہ الیکشن مرنے کا نہیں زندہ رہنے کی لڑائی کا الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 140 کروڑ عوام سنجیدگی سے یہ سوچ رہی ہے۔ لالو پرساد یادو نے 10 پوائنٹس میں حکومت پرالزام لگایا۔ مودی حکومت آئین ختم کردے گی۔ جمہوریت ختم کردے گی، ریزرویشن ختم ہوجائے گا، نوجوان بغیر نوکری کے مرجائیں گے، عام آدمی مہنگائی سے مرجائے گا، پولیس اورنیم فوجی دستوں میں بھی اگنی ویر نافذ کردیں گے۔ نفرت اور تقسیم میں مزید اضافہ ہوجائے گا، آئینی اداروں کی باقی ماندہ خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 seconds ago