قومی

Ladkh BJP Leader Nazeer Ahmad Expelled: لداخ میں بی جے پی نائب صدر نظیر احمد کے بیٹے نے بودھ مذہب کی لڑکی سے کرلی شادی، پارٹی نے برخاست کر دیا

Ladakh BJP Vice President: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لداخ میں پارٹی کے نائب صدرنظیراحمد کو اس لئے برخاست کردیا کیونکہ ان کے بیٹے نے بودھ مذہب کی لڑکی کو بھگا کرشادی کرلی ہے۔ اس حادثہ میں وہ بھی شامل تھے یا نہیں، یہ واضح کرنے کے لئے انہیں پارٹی کی طرف سے وقت بھی دیا گیا تھا۔ بی جے پی نے اس حادثہ کو فرقہ وارانہ ماحول اوراتحاد کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے نظیراحمد کو ریاستی نائب صدر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے آزاد کردیا اورپارٹی کی رکنیت بھی منسوخ کردی ہے۔

نظیراحمد کے بیٹے منظوراحمد پرالزام ہے کہ ایک ماہ پہلے اس نے بودھ مذہب کی ایک لڑکی کو بھگا کراس سے کورٹ میریج کی تھی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ نظیراحمد کو موقع بھی دیا گیا کہ وہ اس حادثہ میں اپنے ملوث ہونے سے متعلق وضاحت کریں۔ اس کے بعد پارٹی نے ان سے ان کی ساری ذمہ داریاں واپس لینے اورپارٹی کی رکنیت بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پارٹی نے جاری کیا نوٹس

بی جے پی نے اس سے متعلق نوٹس جاری کرکے کہا، ‘ریاستی صدراورپارٹی اراکین کے درمیان ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ نائب صدرنظیراحمد کو ان کے بیٹے کے ذریعہ بودھ طبقے کی لڑکی کو بھگاکرشادی کرنے میں ان کے شامل ہونے سے متعلق وضاحت کے لئے مناسب وقت دیئے جانے کے بعد نائب صدر کی ذمہ داریاں ان سے واپس لی جاتی ہیں اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت بھی منسوخ کی جاتی ہے۔’ اس میں کہا گیا ہے کہ لداخ کے سبھی مذہبی طبقات کے لئے یہ حادثہ ناقابل قبول ہے کیونکہ فرقہ وارانہ ماحول اوراتحاد کو خطرے میں ڈالتا ہے۔’

یہ بھی پڑھیں:  Gulam Nabi Azad on India Muslims: بہت بعد میں آیا اسلام، سب ہندو سے ہی تبدیل ہوئے- غلام نبی آزاد نے مسلمانوں سے متعلق دیا بڑا بیان

برخاست ہونے کے بعد نظیراحمد کا کیا ہے موقف؟

پارٹی سے برخاست ہونے کے بعد نظیراحمد کا کہنا ہے کہ وہ اوران کی فیملی توخود اس شادی کے خلاف تھی۔ انہیں نہیں معلوم کہ بیٹا اور بودھ مذہب کی لڑکی ایک ماہ سے کہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو تلاش کرنے کے لئے انہیں ٹریس کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب وہ حج کے لئے سعودی عرب گئے تھے، اسی وقت ان کے بیٹے نے بودھ لڑکی کے ساتھ کورٹ میریج کرلی۔ نظیراحمد نے کہا، ‘پتہ نہیں بیٹے کی شادی کے لئے مجھے کیوں ذمہ دارمانا جا رہا ہے، جبکہ میں اور پوری فیملی اس شادی کے خلاف ہیں۔ میں نے انہیں ٹریس کرنے کی کوشش بھی کی۔ سری نگرسمیت مختلف مقامات پرجاکرمیں نے انہیں تلاش بھی کیا۔’  پارٹی سے برخاست ہونے سے پہلے نظیراحمد نے کہا تھا کہ انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے لئے بات کی ہے کیونکہ وہ بیٹے کی لوکیشن ٹریس نہیں کرپا رہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra News: مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم

وزیر اعظم بڈکن انڈسٹریل علاقے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو کہ حکومت…

3 hours ago

Shahi Eidgah Case: پولیس، ایم سی ڈی، ڈی ڈی اے عیدگاہ کمیٹی اور عوام کی میٹنگ، جانئے شاہی عیدگاہ کیس میں کیا ہوا فیصلہ

مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ رانی لکشمی بائی کی مورتی کی مخالفت…

3 hours ago

Waqf Amendment Bill 2024: ایڈوکیٹ شاہدعلی کا مسلم راشٹریہ منچ پر بڑا حملہ، MRM کو بتایا منافق

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد علی ایڈوکیٹ نے مسلم راشٹریہ منچ اور آرایس ایس…

3 hours ago

World Peace Summits :ایچ ڈبلیو پی ایل نے نئی دہلی میں عالمی امن سمٹ کی 10ویں سالگرہ منائی

امن سربراہی اجلاس کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں ہندوستان کی تمام…

4 hours ago