قومی

Kejriwal promises to end unemployment: آئندہ پانچ برسوں میں دہلی کو بے روزگاری سے پاک کردیں گے،کجریوال کا ایک اور نیا انتخابی وعدہ

دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ میں دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے، اسی بیچ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے جمعرات کو قومی دارالحکومت میں اگلے پانچ سالوں میں بے روزگاری کو ختم کرنے کا عزم کیاہے۔ایک ویڈیو پیغام میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ نے روزگار پر اپنی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہمارے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہو گی۔ ہماری ٹیم بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

اپنی حکومت کے ٹریک ریکارڈ کو اجاگر کرتے ہوئے، کجریوال نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دو سال سے بھی کم عرصے میں 48,000 سرکاری نوکریاں فراہم کیں اور نوجوانوں کے لیے تین لاکھ سے زیادہ نجی شعبے کی ملازمتیں فراہم کیں۔ہم روزگار پیدا کرنا جانتے ہیں اور ہمارے ارادے نیک ہیں۔ عوام کے تعاون سے ہم اگلے پانچ سالوں میں دہلی سے بے روزگاری کا خاتمہ کر دیں گے۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں پولنگ 5 فروری کو ہونے والی ہے، جس کے نتائج کا اعلان 8 فروری کو ہونا ہے۔ عام آدمی پارٹی دہلی  میں مسلسل تیسری بار جیتنے کی کوشش میں ہے، لیکن اسے  اس بار بی جے پی سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔وہیں کانگریس بھی کچھ توانائی صرف کرتی نظرآرہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Croydon Stabbing Case: ساؤتھ  لندن میں چاقو سے کئے گئےحملہ میں 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار

میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ اسدا اسٹور کے ساتھ واقع ایک گودام…

25 minutes ago

Bihar Assembly Election 2025: آر جے ڈی نہیں دے گی کسی مجرم کو ٹکٹ، الیکشن سے پہلے پارٹی کا بڑا فیصلہ

شکتی سنگھ نے کہا کہ بہار میں جرائم عروج پرہے۔ بہار میں ہر روز طاقت…

2 hours ago

Massive Injury Scare for KKR Ahead of IPL 2025: آئی پی ایل 2025 سے پہلے کے کے آر کی مشکلات ہوا اضافہ، سب سے مہنگے کھلاڑی ہوئے زخمی

کیرالہ کے خلاف میچ میں مدھیہ پردیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری۔ قابل…

4 hours ago

Laddus equivalent to the weight of Satish Upadhyay: مالویہ نگر میں بی جے پی امیدوار ستیش اپادھیائے کو کارکنان نے لڈو سے تولا

عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی…

4 hours ago