علاقائی

Andhra Pradesh College Student Suicide: اچانک کلاس روم سے نکل کر تیسری منزل سے طالب علم نے لگادی چھلانگ،خودکشی کی خوفناک ویڈیو کیمرے میں قید

آندھرا پردیش کے ایک کالج میں زیر تعلیم سال اول کے طالب علم نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ دل دہلا دینے والا واقعہ کالج کے سیکیورٹی کیمروں میں قید ہوگیا۔ نارائن کالج کے اس طالب علم نے صبح تقریباً 10:15 بجے کلاس کے بیچ میں نکل کر یہ قدم اٹھایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ کلاس روم سے نکلنے کے بعد طالب علم عمارت کے کنارے پر گیا اور چھلانگ لگا دی۔

واقعہ کے وقت کلاس میں پڑھائی جاری تھی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم بغیر کسی بات چیت کے کلاس سے نکل آیا۔ اس کے بعد وہ سیدھےبلڈنگ کے کنارے پر گیا اور تیسری منزل سے نیچے کود گیا۔ جیسے ہی طالب علم نے یہ قدم اٹھایا، اس کے ہم جماعت باہر بھاگے اور صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کی۔

واقعے کے پیچھے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ طالب علم نے خودکشی جیسا سنگین قدم کیوں اٹھایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔ مزید برآں طالب علم کے اہل خانہ اور دوستوں سے بات کرکے ذہنی حالت کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Bihar Assembly Election 2025: آر جے ڈی نہیں دے گی کسی مجرم کو ٹکٹ، الیکشن سے پہلے پارٹی کا بڑا فیصلہ

شکتی سنگھ نے کہا کہ بہار میں جرائم عروج پرہے۔ بہار میں ہر روز طاقت…

2 hours ago

Massive Injury Scare for KKR Ahead of IPL 2025: آئی پی ایل 2025 سے پہلے کے کے آر کی مشکلات ہوا اضافہ، سب سے مہنگے کھلاڑی ہوئے زخمی

کیرالہ کے خلاف میچ میں مدھیہ پردیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری۔ قابل…

3 hours ago

Laddus equivalent to the weight of Satish Upadhyay: مالویہ نگر میں بی جے پی امیدوار ستیش اپادھیائے کو کارکنان نے لڈو سے تولا

عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی…

3 hours ago

Acharya Pramod Krishnam نے شری کالکی دھام کی تعمیر میں تعاون کے لئے بہار شیلادان مہایاگیا مہم کا آغاز کیا

کلکی پیتھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم کو ہندو سماج میں مذہبی، روحانی اور سماجی اصلاح کے…

4 hours ago

India’s construction sector growing exponentially: ہندوستان کا تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، 2047 تک 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ

اس اقدام سے ہندوستان کے تعمیراتی شعبے کو ماحولیاتی لحاظ سے زیادہ پائیدار اور توانائی…

4 hours ago