قومی

Karnataka CM Swearing-In Ceremony: کرناٹک میں حکومت بنانے کے بعد راہل گاندھی کا بڑا اعلان- ”پہلی کابینہ میں پورا کریں گے 5 گارنٹی کا وعدہ“

Rahul Gandhi: کرناٹک میں مکمل اکثریت حاصل کرنے کے بعد کانگریس نے حکومت بنا لی ہے۔ بنگلورو کے کانتی راوا اسٹیڈیم میں پرٹی کے سینئرلیڈر سدارمیا نے ریاست کے نئے وزیراعلیٰ اور ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ ان کے ساتھ ہی 8 اراکین اسمبلی نے وزیرعہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری تقریب کے دوران کانگریس کے تمام بڑے لیڈران موجود رہے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو اس موقع پر بھارت جوڑو یاترا کی یاد آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا پیار لے کرآئی۔ اس یاترا نے نفرت کو ختم کردیا۔

راہل گاندھی نے مزید کہا، ”کرناٹک کی عوام کا میں دل سے اور کانگریس پارٹی کی طرف سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ نے پوری طرح کانگریس پارٹی کو حمایت دی۔ گزشتہ 5 سالوں میں آپ نے کون سی مشکلات برداشت کیں یہ آپ اور ہم جانتے ہیں۔ میڈیا میں لکھا گیا کہ الیکشن کانگریس پارٹی کیوں جیتی؟ اس جیت کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ ہے کانگریس کرناٹک کے غریبوں، پسماندہ لوگوں، دلتوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔“

کرناٹک کے لوگوں نے لاکھوں محبت کی دوکانیں کھولی ہیں

کرناٹک میں حکومت بننے کے بعد راہل گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ”بی جے پی کے پاس پیسہ ہے، طاقت ہے، لیکن ان کی پوری طاقت کو کرناٹک کی عوام نے ہرا دیا۔ ” انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یاترا میں کہا تھا کہ نفرت کو مٹایا اور محبت کی جیت ہوئی۔ نفرت کے بازار میں کرناٹک نے لاکھوں محبت کی دوکانیں کھولی ہیں۔

ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے: راہل گاندھی

ایک دو گھنٹے میں کرناٹک کی نئی حکومت کی پہلی کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ اس میں جو پانچ وعدے ہیں، وہ قانون بن جائیں گے۔ ہم جو کہتے ہیں ہم کرکے دکھاتے ہیں۔ کانگریس نے جو 5 وعدے کئے ہیں، ہم اسے پورا کریں گے۔ ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔ ایک دو گھنٹے میں کرناٹک حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں پانچوں وعدے قانون بن جائیں گے۔ ہم آپ کو صاف ستھری، بدعنوانی سے پاک حکومت دیں گے۔

کانگریس نے کون سے پانچ وعدے کئے ہیں

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نےعوام سے پانچ گارنٹی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس میں عوام کو 200 یونٹ تک بجلی مفت دینے، غریب خاندان کی خاتون سربراہ کو 2 ہزار ماہانہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ خوایتن کے لئے بس میں مفت سفرکو یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ ساتھ ہی بے روزگاروں کو دوسال تک بھتہ دینے، گریجویٹ کو تین ہزار، ڈپلوما کو ڈیڑھ ہزاراوربی پی ایل فیملی کو10 کلوچاول دینے کا وعدہ شامل ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

21 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

51 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago