اسپورٹس

Brijbhushan Sharan Singh’s ‘show of strength’ amidst the protest of wrestlersپہلوانوں کے دھرنے کے بیچ برج بھوشن شرن سنگھ کا’’طاقت کا مظاہرہ’-ایودھیا میں ریلی کا منصوبہ

خاتون پہلوانوں کی جانب سےجنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کررہے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا ( ڈبلو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ 5 جون کو ایودھیا میں ‘جن چیتنا مہا ریلی’ کریں گے۔ یہ ریلی ایودھیا میں سادھو سنتوں کی حمایت سے منعقد کی جارہی ہے۔ اسے برج بھوشن شرن سنگھ  کی طاقت کا مظاہرہ (شکتی پردرشن) کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ریلی کیلئے برج بھوشن سنتوں کے ساتھ متعدد میٹنگ کررہے ہیں اور انہیں رام مندر تحریک میں ان کی متحرک حصہ داری کی یاد دلا رہے ہیں۔ وہ اپنےحق میں حمیات مانگنے کیلئے راجپوت قائدین کے ساتھ نزدیکیاں بڑھارہے ہیں۔ پہلوانوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد راجپوت طبقہ کھل کر برج بھوشن کی حمایت میں آگیا ہے۔

بتا دیں کہ ماہرین برج بھوشن کی اس ریلی کو طاقت کا مظاہرہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ گونڈا کے ایک بی جے پی لیڈر نے کہا، یہ بی جے پی قیادت کیلئے ایک اشارہ ہےکہ برج بھوشن کے خلاف کسی بھی کارروائی سے سنتوں کے ساتھ ساتھ راجپوت برادری بھی ناراض ہوسکتا ہے، کیونکہ ریاست کے اس خطے میں ان کو کافی حمایت حاصل ہے۔

ایودھیا میں جن چیتنا مہاریلی

برج بھوشن نے اپنے فیس بک پیج پر آئندہ ہونے والے پروگرام کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سنت عوام سے ریلی میں شامل ہونے کی اپیل کر رہے ہیں۔ برج بھوشن شرن سنگھ نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ سنتوں نے 5 جون کوعوام سے  ایودھیا چلنے کی اپیل کی ہے جہاں ‘جن چیتنا مہا ریلی’ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

برج بھوشن کے نمائندہ سنجیو سنگھ نے کہا کہ ریلی کا انتظام زوروں پرہے اوریہ سادھو سنتوں کی قیادت میں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سنتوں خاص طور سے شمالی ہند کی سماجی تنظیموں اور انصاف پسند لوگوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔ سبھی ذاتیوں اور طبقوں کے سماجی گروپ کو بھی بلایا جا رہا ہے۔ سنجیو سنگھ نے کہا کہ ایودھیا کے ہنومان گڑھی مندر کی چار پٹی میں سے ایک چیف گیان داس سمیت ایودھیا کے اکھاڑوں کے سبھی لوگ اس ریلی میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنومان گڑھی مندر کے راجو داس بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ برج بھوشن اپنے اوپر لگے سبھی الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے ہریانہ کی لابی کام کر رہی ہے جو انہیں عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے۔ برج بھوشن نے کانگریس لیڈر دیپیندر سنگھ ہڈا پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلوانوں کو ورغلارہے ہیں۔

                                                                                                                                                                                                                                                                                 بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts