-بھارت ایکسپریس
روس اور امریکہ کے مابین ایک دوسرے پر پابندیوں کا دور جاری ہے۔ اسی ضمن میں آج امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے روس نے قریب پانچ سو امریکی شخصیات پر پابندی لگادی ہے جو اب روس میں داخل نہیں ہوپائیں گے۔ روس کی جانب سے جن 500 امریکیوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں امریکہ کے سابق صدر براک حسین اوبامہ کا نام بھی شامل ہے۔ جبکہ اکثریت امریکی ایگزکیٹیو برانچ کے ممبران ہیں جنہیں روس نے اپنے ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگادی ہے۔ روس کے اس قدم کو امریکہ کے اس فیصلے کا جواب مانا جارہا ہے جس میں امریکہ نے روس کی سینکڑوں کمپنیوں اور شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی امریکہ روس کی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہ رہا ہے۔ اس کیلئے پہلے بھی امریکہ روس پر کئی قسم کی پابندیاں لگا چکا ہے اور اب روس کی جانب سے جوائی کاروائی کی گئی ہے۔
روس نے امریکی صحافیوں پر بھی پابندی لگادی ہے۔ جن میں سی این این کے اینکر ایرن برنیٹ کا نام شامل ہے ۔ روس کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی ممبران پارلیمنٹ اور تھینک ٹینک کے ممبران کو روس کے خلاف پروپگنڈہ کا حصہ بننے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا ہے۔روس نے کہا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتارامریکی صحافی ایوان گرشکویچ کو قونصلر کی سہولیات فراہم کرنے سے بھی انکار کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات ان دنوں اپنے خراب ترین دور سے گزررہے ہیں ۔روسی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں اس پابندی سے متعلق تفصیلات پیش کی ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جن 500امریکیوں پر پابندی لگائی گئی ہے،وہ تمام ایسے سرکاری لوگ ہیں جنہوں نے روس کے خلاف مہم سازی کی ہے اورروس یوکرین جنگ میں یوکرین کی حمایت کیلئے روس کے خلاف پروپگنڈہ پھیلانے میں اہم رول نبھایا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ روس یوکرین کی جنگ دراصل روس امریکہ کی جنگ بنتی چلی جارہی ہے ۔ایک طرف جہاں روس کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ یوکرین کی بھرپور مدد کررہا ہے، وہیں دوسری جانب روس کے خلاف عالمی گھیرابندی میں بھی امریکہ کا قائدانہ رول نظرآرہا ہے ،نتیجے میں نہ صرف امریکہ بلکہ برطانیہ اور یوروپین یونین نے بھی روس کے اوپرطرح طرح کی پابندیاں لگا رکھی ہیں ۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…